متفرق مضامین

صحت مند کباب

(رخسانہ احمد۔ آفن باغ جرمنی)

مطلوبہ اشیاء:

اُبلے ہوئے چاول۔ ایک کپ
اُبلے ہوئےآلو۔ تین عدد درمیانے سائز کے
مرغی کا گوشت بغیر ہڈی کے اُبلا ہوا۔ 200گرام
سبز مرچ۔حسبِ ذائقہ
سبز دھنیا۔حسب ضرورت
شملہ مرچ۔آدھی باریک کٹی ہوئی
پالک100گرام باریک کٹی ہو ئی
گاجر ۔ایک عدد باریک کٹی ہو ئی
نمک ۔حسب ذائقہ
ثابت سفید زیرہ ۔ حسب پسند
پیاز۔ ایک عدد چھوٹا
انڈا۔ ایک عدد (پھینٹ لیں)
تیل۔ تلنے کے لیے

کباب بنانے کا طریقہ

اُبلے چاول جن میں سے پانی خشک ہو چکا ہو ہاتھ کے ساتھ مسل لیں۔ (میدہ نہیں بنانا )آلو ٹھنڈے کر کے ان کو بھی ہاتھ سے مسل لیں ۔اُبلےہوئے مرغی کے گوشت کے ریشے کر لیں۔اب چاول ،گوشت اور آلوئوں کو ایک برتن میں ڈال کر ان میں نمک، مرچ اور باقی سارا مصالحہ ملا کراچھی طرح مکس کرلیں ۔اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ آمیزہ نرم نہ ہوورنہ کباب ٹوٹ جائیں گے ۔اب اپنی مرضی کے مطابق چھوٹے، بڑےیا درمیانے سائز کے کباب بنالیں۔ اس کے بعد انڈے کواچھی طرح پھینٹ لیجئے ۔چاہیں تو اس میں چٹکی بھر نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال سکتی ہیں۔ اب فرائینگ پین یا توے پرکھانےکے 3سے 4چمچ تیل ڈال کر گرم کرلیں جب تیل مناسب گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔اب کبابوں کوباری باری پھینٹے ہوئےانڈے میں دونوں طرف سے اچھی طرح ڈبو کر گرم کئے ہوئے تیل میں فرائی کرتے جائیں۔کباب دونوں طرف سے ہلکے براؤن ہونے پر ایک پلیٹ جس میں سلاد کے پتے رکھے ہوں۔اس پر کباب نکال کر سلیقے سے رکھتے جائیں۔کباب کےساتھ اگردہی پودینے،دھنیا کی چٹنی ہویا املی کی ،سبز مرچ کی یا پھر اناردانے کی ان میں سے جو آپ کو پسند ہو۔گرماگرم نہایت لذیذکباب شام کی چائے کے ساتھ نوش فرمائیں۔غذایت سے بھرپور کم خرچ بالانشیں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button