سیرت النبی ﷺ

خدا کے بعد رسول کریم ؐ سے بڑھ کر کسی کو درجہ نہ دو

پھر تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے رسولوں پر ایمان رکھو۔سب سے بڑے رسول محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہیں اُن سے بڑا درجہ کسی رسول کو نہ دو ۔ہمارے ملک میں مسلمانوں نے اپنی جہالت سے حضرت عیسیٰؑ کو بڑا ودرجہ دے رکھا ہے ۔کہتے ہیں کہ حضرت عیسیؑ آج تک زندہ ہیں مگر رسول صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوگئے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ حضرت عیسیؑ مردے زندہ کیا کرتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی مردہ زندہ نہیں کیا ۔پھر اُن کے نزدیک حضرت عیسیؑ تو آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زمین میں دفن ہیں۔ حضرت عیسیٰؑ کے متعلق اس قسم کی جتنی باتیں کہتے ہیں وہ غلط ہیں کیونکہ سب سے بڑا رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔اگر آسمان پر کوئی رسول مردوں کو زندہ کرتا تو وہ آپؐ ہوتے لیکن مسلمان نادانی سے اِس قسم کی باتیں حضرت عیسیؑ کی طرف منسوب کرکے اُن کا درجہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درجے سے بڑھاتے ہیں۔ تم ہرگز اس طرح نہ کرو اور سب سے بڑا درجہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاسمجھو۔اُن کے تم پر بہت بڑے احسان ہیں اس لیے اُن پر ایمان لاؤ اور ان کے مقابلہ میں کسی اور کو کسی بات میں فضیلت نہ دو ۔اُن پر درود دعا ہوتی ہے جس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اے خدا رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر جس قدر احسان کئے ہیں اُن کا بدلہ ہم کچھ نہیں دے سکتے آپ ہی اُن کو بدلہ دیں۔

(الازھارُلذَواتِ الخمار ۔اوڑھنیوں والیوں کے لیے پھول،صفحہ41.40)(مرسلہ۔ (رضیہ شیخ ۔آئوگس بُرگ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button