مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 27؍ستمبر تا 03؍اکتوبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…28؍ستمبر بروز منگل: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ مریم صدیقہ صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا بشارت احمدصاحب (امیر پارک گوجرانوالہ حال یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 21 مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… یکم اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…02؍اکتوبر بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ حانیہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم اسفندیار منیب صاحب (مربی سلسلہ) ہمراہ مکرم دانیال احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم خالد محمود صاحب (امیر و مشنری انچارج کونگو کنشاسا)

٭…عزیزہ طوبیٰ حسین (واقفۂ نو)بنت مکرم منور حسین صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم آصف منیر صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم خالد منیر صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…عزیزہ سابحہ صدف بنت مکرم طارق محمود صاحب (راولپنڈی۔ پاکستان) ہمراہ مکرم محمد جبران صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم انوار الحق صاحب

٭…عزیزہ میمونہ نصر خان (واقفۂ نو) بنت مکرم نصراللہ خان صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم اسماعیل احمد چودھری صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم مبارک احمد چودھری صاحب (کارکن فنانس آفس یوکے)

٭…عزیزہ درّعدن شاہ (واقفۂ نو) بنت مکرم سید تنویر شاہ صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم فراز احمد حسین صاحب ابن مکرم امتیاز حسین صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ ندا سوہل بنت مکرم محمد اصغر صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم اسد عالم سوہل صاحب ابن مکرم محمد عالم سوہل صاحب (صدر جماعت نوئے وِیڈ۔ جرمنی)

٭…03؍اکتوبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل خدام الاحمدیہ کینیڈا کے یونیورسٹی کے طلباء کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button