ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

ایک مرتبہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہؐ! مجھے ایسے عمل بتائیے جو مجھے جنت کے قریب کر دیں اوردوزخ سے دور کر دیں۔ اس کے جواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: تم اللہ کی عبادت کرو، کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور صلہ رحمی کرو۔ جب وہ آدمی واپس پلٹا تو رسول اللہؐ نے فرمایا: اگر اس نے اس کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تو جنت میں داخل ہو گا۔

(صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان الایمان)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button