ارشادِ نبوی

ارشاد نبوی ﷺ

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نےآنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گناہ سے سچی تو بہ کر نےوالا ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو گناہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ یعنی گناہ کے محرکات اسے بدی کی طرف مائل نہیں کر سکتے اور گناہ کے بدنتائج سے اللہ تعالیٰ اسے محفوظ رکھتا ہے۔ پھر حضورؐ نے یہ آیت پڑھی۔ اللہ تعالیٰ توبہ کرنےوالوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔عرض کیا گیا یارسول اللہ! توبہ کی علامت کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا۔ ندامت اور پشیمانی علامتِ توبہ ہے۔

(الدر المنثورجلد 1صفحہ 291)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button