یورپ (رپورٹس)

اسلام میں حقوق نسواں۔ جماعت احمدیہ گلاسگو سکاٹ لینڈکی آن لائن کانفرنس

(ارشد محمود خاں۔ گلاسگو ،اسکاٹ لینڈ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گلاسگو نے ’’اسلام میں حقوق نسواں‘‘ کے موضوع پر آن لائن تبلیغی کانفرنس کا انعقاد مورخہ 3؍اکتوبر 2021ء بروز اتوار کیا جسے یوٹیوب، ٹویٹر، فیس بُک اور زوم پر براہ راست نشر کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور انگریزی ترجمہ سے ہوا جس کے بعدافتتاحی خطاب مکرم رواح الدین عارف صاحب مربی سلسلہ کا تھا جس میں انہوں نے جماعت احمدیہ عالمگیر کا مختصرتعارف پیش کیا۔

Rt. Hon. Margaret Ferrier (ممبر پارلیمینٹRutherglen and Hamilton West) نے خطاب کرتے ہوئے کہا:

خواتین کے حقوق کے بارے میں نہ صرف اسلام میں بلکہ اس جدید دور میں جہاں ہم اب رہتے ہیں، آواز اٹھانا بہت ضروری ہے۔ ہم سارہ ایورارڈ اور سبینا نیسا کے قتل کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ مجھے کچھ سال پہلے جلسہ سالانہ یوکے میں شرکت کرنے کا موقع ملا اور خواتین کے حقوق کے بارے میں حضرت مرزا مسرور احمد (ایدہ اللہ تعالیٰ) کے خواتین سے خطاب میں بہت کچھ سیکھا۔ احمدیہ کمیونٹی ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ تمام عقیدے، نسل اور برادریوں کو اکٹھا کرکے بہت سے موضوعات پر بات چیت کی جائے۔ میں جماعت احمدیہ کی عالمی مساعی جو امن قائم کرنے، خدمت خلق اور حقوق نسواں جیسے اہم معاملات پر ہیں بہت قدر کرتی ہوں۔

بعد ازاں ایک مختصر ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک احمدی خاتون نے پردہ کے بارہ میں اسلامی نظریہ پیش کیا اور بتایا کہ مسلمان خواتین کیوں پردہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سے پہلے یہودیت اور عیسائیت میں بھی پردہ کرنے کا حکم تھا اور اس کی افادیت ہر جگہ رہی ہے۔

Hon. Jackie Baillie (ممبر سکاٹش پارلیمنٹ Dumbarton) پہلی دفعہ ہمارے پروگرام میں شامل ہوئیں اور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کے حقوق کے بارہ میں اسلامی نظریات سن کر بہت پرجوش ہوں اور خواہش کرتی ہوں کہ یہ تعلیمات ساری دنیا کو سنائی جائیں۔

اس کے بعد ایک مختصر ویڈیو دکھائی گئی جس میں خواتین اور مردوں کے درمیان قائم حدِفاصل کو بیان کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس پردے کے کیا کیا فوائد ہیں جس سے فواحش سے بچا جاسکتا ہے جو قرآن کی ایک جامع تعلیم بھی ہے۔

اس کانفرنس کا کلیدی خطاب ڈاکٹر زاہد خان صاحب نے کیا جو صدر قضاء بورڈجماعت برطانیہ ہیں۔ انہوں نے ایک سلائیڈ شو پیش کیا جس میں خواتین سے متعلق تمام متنازعہ موضوعات جیسے حجاب، تعدد ازدواج ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی کے وقت عُمر، ایک جدید معاشرے میں خواتین کا کردار، تعلیم حاصل کرنے کا حق، وراثت، نوکری کے حصول اور اپنے خاندانوں کی دیکھ بھال وغیرہ کاتفصیلی ذکرتھا۔

کانفرنس کا سب سے دلچسپ مرحلہ سوال وجواب کا تھا جس کے جواب ڈاکٹر زاہد خان صاحب اور مکرم رواح الدین عارف صاحب مربی سلسلہ گلاسگو نے دیے۔ اس موقع پر غیرمسلم سامعین کی طرف سے کیے جانے والے سوالات خواتین کے اسلام میں حقوق کے متعلق گردش کرتی ہوئی خبروں کے بارہ میں تھے جیسے افغانستان کی صورتحال اور مجموعی طورپر یورپی میڈیا میں اس موضوع پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں۔

اس کامیاب پروگرام کا اختتام دُعا سے ہوا۔ ڈیڑھ گھنٹہ پر مشتمل اس پروگرام کو سینکڑوں لوگوں نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر دیکھا اور اسلام احمدیت کا پیغام سنا۔ الحمدُللہ

(اس پروگرام کی مکمل ویڈیو درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

Women’s Rights in Islam AMC Glasgow – YouTube

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button