ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى اللّٰه عليه وسلم ح وَحَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى اللّٰه عليه وسلم’’لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَّالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِيْنَ ‘‘

ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ابن عُلَیّہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عبد العزیز بن صُہَیْب سے۔ عبد العزیز نے حضرت انسؓ سے۔ حضرت انسؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ نیز ہم سے آدم (بن ابی ایاس) نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے قتادہ سے۔ قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا، جب تک کہ مَیں اس کے باپ اور اس کے بیٹے سے اور تمام لوگوں سے بڑھ کر اسے پیارا نہ ہوں۔

(صحیح بخاری،كتاب الإيمان، باب حُبُّ الرَّسُولِ صلى اللّٰه عليه وسلم مِنَ الإِيمَانِ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button