متفرق شعراء

نعتِ رسولِ مقبولﷺ

(ثاقب زیروی)

جمالِ مہر و وفا کے قصے کمال صدق و صفا کی باتیں

جو ہوسکے تو سنائے جاؤں تمہیں حبیبِؐ خدا کی باتیں

وہی ہیں اول، وہی ہیں آخر، وہی ہیں ظاہر، وہی ہیں باطن

رہیں گی تا حشر اب زبانوں پہ خاتم الانبیاءؐ کی باتیں

میں داعی دینِ مصطفٰےؐ ہوں فدائی دینِ مجتبیٰؐ ہوں

ڈرا سکیں گی نہ میرے دل کو کبھی سزا و جزا کی باتیں

قدم قدم ان کی رہنمائی جہاں جہاں ان کی روشنائی

فضا میں پھیلی ہوئی ہیں اب تک سکوتِ غارِ حرا کی باتیں

مری لگن ان کا آستاں ہے یہی تڑپ تو متاعِ جاں ہے

کبھی تو ہوں گی شفیعِ محشرؐ سے ثاقبِ بےنوا کی باتیں

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button