افریقہ (رپورٹس)

جلسہ سیرت النبیﷺ۔ جماعت کوتونو، بینن

(منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بینن)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے بینن بھر کی مختلف جماعتوں اور مقامات پر ربیع الاوّل کے بابرکت مہینے میں آنحضورﷺ کی سیرت و سوانح پر تقاریر، دروس، ریڈیو پروگرامز اور جلسہ جات کا خصوصی اہتمام جاری ہے جس کے ذریعہ ایک جانب احبابِ جماعت کی تربیت کا سلسلسہ جاری ہے اور دوسری جانب غیر از جماعت مختلف مذاہب کے لوگوں تک آنحضورﷺ کی دلکش سیرت کے مختلف پہلو اُجاگر کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

پروگرامز کی اسی کڑی میں ریجنل مبلغ سلسلہ کوتونو مکرم احمد علی صاحب نے صدر جماعت مکرم لقمان بصیریو صاحب کے تعاون سے شہر کی جماعت میں جلسہ کا پروگرام تشکیل دیا۔ چنانچہ مورخہ 24؍اکتوبر 2021ءکو کوتونو شہر کی مسجد میں بعد نمازِ مغرب و عشاء جلسہ سیرت النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں 50سے زائد احباب و لجنات نے شرکت کی۔


جلسہ کا باقاعدہ آغاز عزیزم حافظ مسرور بسیریو صاحب کی تلاوت قرآنِ کریم اور ترجمہ سے ہوا۔ تلاوت کے بعد کوتونو شہر کے اطفال عزیزم منفرد احمد، عزیزم مصطفیٰ طاہر اور عزیزم رضوان اللہ نے دلربا آواز میں عربی قصیدہ ’’یا عین فیض اللّٰہ والعرفان‘‘ پیش کیا۔


پروگرام کے مطابق پہلی تقریر لوکل مشنری مکرم مصطفیٰ اولووابی صاحب کی تھی جس میں انہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات کی روشنی میں آنحضور ﷺ کے تعلق باللہ پر اظہارِ خیال کیا۔ لوکل مشنری صاحب کی تقریز کے بعد امیر صاحب بینن مکرم میاں قمر احمد صاحب نے آنحضور ﷺ کا عورتوں سے حسنِ سلوک کے موضوع پرتقریر کی اور سیرت النبی ﷺ کے مختلف حوالوں سے عورتوں کی تکریم، گھریلو دوستانہ ماحول اور عورتوں کی ذمہ داریوں سے متعلق موضوعات کو اجاگر کیا۔

آخر پر مکرم صدر صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مکرم امیر صاحب نے اختتامی دعا کروائی اور اس طرح یہ مختصر جلسہ اپنی لا متناہی برکات تقسیم کرتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔


اللہ تعالیٰ تمام افراد کو اسوۂ رسول ﷺ کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

(رپورٹ: منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button