متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات

جن کو مسیح الزماں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام نے برکت بخشی

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی لاہور پہلی مرتبہ آمد

ٹھیکیدار میاں محمد سلطان صاحب کے مہمان خانے میں قیام

حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پہلی مرتبہ لاہور 1857ء کے غدر کے بعد تشریف لائے جب لیفٹیننٹ گورنر پنجاب نے رُؤ سائے پنجاب کو مع ان کے لڑکوں کے ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ چنانچہ حضرت مرزا غلام مرتضیٰ صاحب والد ماجدحضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے دونوں صاحبزادوں یعنی مرزاغلام قادرصاحب اورحضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ساتھ لے کر لاہور تشریف لائے اور رئیسِ لاہور میاں محمد سُلطان صاحب کے رئیس خانہ میں قیام فرمایا۔ جو کہ میاں صاحب نے لاہور سٹیشن کے عین سامنے اپنے معزز مہمانوں کے قیام کے لیے بنوایا تھا۔ بعد ازاں یہاں لاہور کا مشہور ہوٹل براگنزاBRAGANZAتعمیر ہواجو بعد میں کراچی ہوٹل میں تبدیل ہوا۔ اب کار پوریشن نے یہ جگہ قبضہ میں لے کر مارکیٹ تعمیر کر دی ہے جو نیو یارک مارکیٹ کہلاتی ہے جس میں اب بے شمار ہوٹل ہیں۔ جن میں الا سد ہوٹل اور المنور ہوٹل مشہور ہیں۔ اس کہ کچھ حصہ میں کوچز اور ویگنوں کا اڈہ بھی بن چکا ہے۔

(لاہور تاریخِ احمدیت صفحہ 18۔ 17)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button