اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

٭…نذر محمد کھوکھر صاحب یوکے سے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے داماد عزیز م مسعود احمد ابن مرزا بشارت احمد آف ہشت نگری پشاور حال سکنتھارپ یوکے کو مورخہ 15؍ نومبر کی دوپہر اچانک سٹروک (برین ہیمرج)کا شدید حملہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل کا سلوک فرماتے ہوئے ان کے سکنتھارپ جنرل ہسپتال پہنچنے کے سامان پیدا فرمائے۔ مکمل بیہوشی طاری تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ حالت بگڑتی جا رہی تھی اور اسی وجہ سے ڈاکٹرز انہیں کسی بڑے ہسپتال بھجوانے کے روادار نہ تھے کہ حضورِ انور کی دعا سے اللہ تعالیٰ رجوع برحمت ہوا اور ایک ہومیوپیتھک دوا کے استعمال سے طبیعت اچانک ٹھہر گئی اور پھر بہتری کی طرف مائل ہونے لگی۔ رات انہیں Leeds ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اگلے روز دوپہر تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے طبیعت میں اس قدر بہتری آگئی کہ بستر سے ٹیک لگا کر بیٹھے اور اپنے ہاتھوں سے کھانا کھایا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

اس وقت انہیں تیز بخار کی شکایت ہے۔ سر میں خون بہ جانے کی وجہ سے جو عوارض لاحق ہیں ان کی مکمل شفایابی میں کچھ وقت اور بہت محنت درکار ہے۔ احبابِ جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزم مسعود احمد کو شفائے کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے،اس بیماری کی تمام پیچیدگیوں سے محفوظ رکھےاور صحت و تندرستی والی، خدمتِ دین سے بھرپور عمرِ دراز سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button