یورپ (رپورٹس)

ناروے میں سیمینار موازنہ مذاہب

جماعت احمدیہ ناروے کو یہ سعادت حاصل ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ہر سال موازنہ مذاہب کے سیمینار کا انعقاد کرتی ہے اور اس میں دنیا کے تمام بڑے مذاہب کے نمائندگان کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کسی ایک مقرر کردہ موضوع پر اپنے مذہب کے حوالے سے خطاب کریں۔

چنانچہ اس سال بھی یہ دن مورخہ 09؍نومبر بروز منگل شام چھ بجے مسرور ہال ملحقہ مسجد بیت النصر میں منایا گیا۔ اس سال کا موضوع تھا “روحانی سکون اور نفسیاتی صحت”۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک و ترجمہ سے ہوا۔ نمائندگان میں عیسائیت، بدھ مت، ہندو ازم اور سکھ ازم کے نمائندے شامل ہوئے۔ یہودیت کا نمائندہ شامل نہ ہوسکا۔ اسلام کی نمائندگی مکرم نور احمد بولستاد، سابق امیر جماعت احمدیہ ناروے نے کی۔ سیمینار کی صدارت مکرم ظہور احمد چودھری، امیر جماعت احمدیہ ناروے نے کی۔

اس سال کی خاص بات ناروے کی وزیر برائے فیملی و بچگان کی شرکت تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جماعت احمدیہ کے اس پروگرام کو بہت سراہا جس سے مختلف مذہبی گروہوں کو آپس میں مل بیٹھنے اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

وقفے میں مہمانوں کی تواضح کی گئی۔ بعد میں نمائندگان نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ پروگرام میں حاضرین کی تعداد 120تھی۔ تمام نمائندگان اور محترمہ وزیر مملکت کو پھولوں کے گلدستے اور جماعتی کتب پیش کی گئیں۔

(رپورٹ: میر عبد السلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button