اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلان ولادت

٭…رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میرے بھانجے عزیزم محمد عثمان رانا ابن رانا محمد خان صاحب اور میری بھتیجی عزیزہ منزہ بتول بنت رانا فضل احمد صاحب کومورخہ23؍نومبر2021ء اللہ تعالیٰ نے پہلی بیٹی سے نوازا ہے ۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

احباب جماعت عالمگیر کی خدمت میںدعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نوزائیدہ بچی کو درازیٔ عمر سے نوازے اور اسے والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ۔ آمین

اعلان نکاح

٭… محمد افضل ظفر صاحب مربی سلسلہ کینیا تحریر کرتے ہیں کہ 20؍اکتوبر 2021ء کو مکرم و محترم مولانا طارق محمود صاحب امیر و مشنری انچارج کینیا کی صاحبزادی عزیزہ باسمہ طارق صاحبہ کا نکاح ڈاکٹر سعدکرامت صاحب ابن مکرم ناصر کرامت صاحب آف لاس اینجلس امریکہ کے ساتھ مبلغ پچیس ہزار امریکن ڈالرز حق مہر پر مکرم ملک بشارت احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے مسجد احمدیہ نیروبی میں پڑھایا۔ الحمدللہ

عزیزہ مکرمہ باسمہ طارق صاحبہ(متعلمہ میڈیکل فائنل ایئر نیروبی یونیورسٹی) اللہ تعالیٰ کے فضل سے واقفہ نو ہیں،مکرم حاجی عبد الرشید صاحب ربوہ کی پوتی اور مکرم محمد صادق صاحب مرحوم سابق اکاؤنٹنٹ وکالت تبشیر ربوہ کی نواسی ہیں۔ ڈاکٹر سعد کرامت صاحب مکرم چودھری محمد کرامت صاحب کے پوتے اور مکرم راجہ منصور احمد صاحب کے نواسے ہیں ۔

احباب جماعت سے اس رشتہ کو فریقین کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت اور مثمربثمرات حسنہ ہونے کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے ۔

درخواست ہائے دعا

٭… نوید احمد لیمن صاحب بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹے دبیر احمد(وقفِ نو)عمر2سال 3ماہ کوگرنے کی وجہ سے دانت اور مسوڑھے پر چوٹ لگی ہے اور کافی خون بہ گیا ہے ۔ ڈاکٹر نے 5 ٹانکے لگائے ہیں اور کچھ دوائی دی ہے۔ اب گھر میں ہی علاج جاری ہے ۔

احباب کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی و نقصان سےاپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

٭… مکرم ذیشان محمود صاحب، مربی سلسلہ سیرالیون اعلان کرواتے ہیں کہ مکرم ڈاکٹر عبدالحنان صاحب (ابن مکرم عبد المنان صاحب مرحوم سابق امیر ضلع مظفرآباد، پاکستان) حال جماعت کوپن ہیگن، ڈنمارک دماغ میں ایک بار پھر رسولی بن جانے کے سبب علیل ہیں۔ اس سے قبل بھی دو بار رسولی بن جانے کے سبب آپ کے آپریشن ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب موصوف مجلس نصرت جہاں کے تحت سیرالیون اور گھانا میں خدمات بجا لاچکے ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی خصوصی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد معجزانہ طور پر صحت کاملہ سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button