پیغام حضور انور

وائس آف اسلام ریڈیو یوکے کی کانفرنس کے موقع پر حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی پیغام کا اردو مفہوم

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم و علی عبدہ المسیح الموعود

خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ

ھو النّاصر

اسلام آباد (یوکے)

22-10-2021

پیارے شرکاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ ا مسال بھی اپنی سالانہ کانفرنس منعقد کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور تمام شاملین کو اس سے بھر پور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

آنحضرت ﷺ کا زمانہ تکمیل ہدایت کا دَور تھا۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کازمانہ آیا جوتکمیل اشاعت ہدایت کا دَور تھا۔ حضرت مسیح موعودؑ کا عظیم الشان مشن آنحضرت ﷺ کی تعلیمات کو تمام اقوام اور لوگوں تک پہنچانا تھا۔اس عظیم مشن کی تکمیل کے لیے اللہ تعالیٰ نے بذات خود ذرائع بھی پیدا فرمائے۔

حضرت مسیح موعودؑ کے زمانے میں پیغام پہنچانے کا مؤثر ترین ذریعہ پرنٹ میڈیا تھا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعودؑ نےمتعدد کتب اور مضامین شائع فرمائے جن کے ذریعے سے عوام تک اسلام کی پاک تعلیمات پہنچیں اوراسلام پر کیے جانے والے حملوں کا دفاع ہوا۔اپنی زندگی کے آخری سانس تک حضرت مسیح موعودؑ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو پھیلاتے رہے۔یہ (نمونہ )آپ سب لوگوں کے لیے نور ہدایت ہے جنہوں نے حضرت مسیح موعودؑ سے عہد بیعت باندھا ہے اور جن پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ اپنی آواز کے ذریعہ آپؑ کے پیغام کو پھیلائیں۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اسلام کا حقیقی پیغام پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی ‘آواز’ کو مغربی معاشرے کےزیر اثر دبانے والے نہیں ہوں گے۔

والسلام

خاکسار

(دستخط)مرزا مسرور احمد

خلیفۃ المسیح الخامس

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button