اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ہائےارتحال

٭…فائقہ بشریٰ صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ خاكسار كى پیاری امی مکرمہ امۃ المتین صاحبہ بنت مکرم چودھری شریف احمد (آف کھاریاں) مورخہ 15 دسمبر 2021ء کو بقضائے الٰہی اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہو گئیں۔ انا للّٰه و انا اليه راجعون۔

والدہ محترمہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں ۔آپ نہایت نیک اورنافع الناس وجود تھیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ والدہ محترمہ سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔

والدہ محترمہ نے پسماندگان میں تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے اپنے گھروں میں آباد ہیں۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور والدہ صاحبہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…لئیق احمد عاطف صاحب مبلغ سلسلہ مالٹاتحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بہنوئی مکرم محمود احمدطاہر صاحب ابن مکرم غلام رسول صاحب کوٹری ، ضلع حیدرآباد، سندھ مورخہ 27؍نومبر 2021ء کو بعمر54 سال بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔مرحوم موصی تھے۔ جنازہ ربوہ لےجایا گیا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم نے لواحقین میں والدہ، بہن بھائی، اہلیہ ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا عزیزم جاذب محمود ، متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک تھے، ہمیشہ مسکرا کر بات کرتے اور ہر کسی کے کام آتے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دےاور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین۔

درخواستِ دعا

٭…حافظ احتشام احمد مومن صاحب مربی سلسلہ برازیل تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ صاحبہ مورخہ 13؍دسمبر کو سیڑھیوں سے گر گئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں ٹانگ میں چوٹ آئی ہے۔ آپریشن ہو گیا ہے ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے انہیں شفا عطا فرما دے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے اور آپریشن کے بد اثرات سے محفوظ رکھے۔ آمین

اعلانِ ولادت

٭…صولت جواد صاحب کارکن رقیم پرنٹنگ پریس سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 13؍دسمبر 2021ء کو بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت عزیزہ کو وقف نو میں قبول فرماتے ہوئے عزیزہ کا نام امۃ الکریم مرحا تجویز فرمایا ہے۔ نومولودہ مکرم شوکت مرزا صاحب آف نصیر آباد سلطان ربوہ کی پوتی جبکہ مکرم جمیل احمد صاحب آف چک 42سالار والا ضلع فیصل آباد حال نصیر آباد عزیز ربوہ کی نواسی ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو نیک، صالحہ اور خادمہ دین بنائے اور صحت و تندرستی والی دراز عمر عطا کرے ۔آمی

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button