افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کے میامبا ریجن میں تقریبِ آمین

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

مکرم انصر محمود ورک صاحب ریجنل مبلغ میامبا ریجن تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 20؍دسمبر 2021ء بروز سوموار میامبا ٹاؤن میں قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والے 5 اطفال و 2 ناصرات کی تقریب آمین کروانے کی توفیق ملی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مکرم فواد لولے صاحب سیکرٹری تعلیم سیرالیون و نمائندہ محترم امیر صاحب سیرالیون تھے۔

پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔اس کے بعد بچوں کے گروپ نے نعت رسول کریم ﷺ ’بدرگاہ ذیشان‘ پیش کی۔ علاوہ ازیں نماز سادہ و مترجم، تقاریر، قصیدہ اور احادیث مبارکہ بھی اس بابرکت تقریب میں پیش کی گئیں۔ محترم مہمان خصوصی نے قرآن مکمل کرنے والوں سے قرآن سنا اور اسناد تقسیم کیں اور قیمتی نصائح سے بھی نوازا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر، پیراماؤنٹ چیف، ٹاؤن چیف، آرمی و پولیس آفیسر، پاسٹر اور ٹاؤن کی دیگر اہم شخصیات نے شمولیت اختیارکی۔ مہمانوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ جماعت احمدیہ امن کی داعی اور اسلام کی حقیقی تعلیمات پیش کرنے والی جماعت ہے۔

یہ تقریب بہت سے افراد میں جماعت کے تعارف کے علاوہ تبلیغ کا باعث بھی بنی۔ اختتامی دعا کے بعد عشائیہ پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ سب قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں کے روزانہ تلاوت کرنے اور اس کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button