اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

٭…نوید احمد لیمن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتےہیںکہ جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی ایک بزرگ اور سعادت مند خاتون محترمہ نصرت منعم صاحبہ زوجہ پرنسپل منعم با للہ صاحب مرحوم 18؍دسمبر2021ء کو لمبی علالت کے بعد 71 سال کی عمر میں ڈھاکہ میں اپنے بیٹے کے ہاں وفات پا گئیں۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ موصیہ تھیں،قرآن کریم کی روزانہ لمبی تلاوت کرنے والی تھیں۔ آپ نہایت پارسا، با اخلاق وجود تھیں۔ غریب پرور ، فرض نمازوں کے ساتھ نوافل کی پابند نیز روزوں کی عادت ، خدا پر غیر معمولی توکل اور خلافت احمدیہ کے لیے بے لوث محبت اور فدائیت ان کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ بے حد مہمان نواز خاتون تھیں۔ مرحومہ کے میاں اپنے دور میں چٹاگانگ جماعت کے امیر رہ چکے ہیں۔ کٹھن وقت میں مرحومہ نے میاں کا بھر پور ساتھ دیا۔ میاں تبلیغ کے شیدائی تھے، نظام پور کالج کے پرنسپل تھے اس وقت بھی بھر پور ساتھ دیا۔

مرحومہ صحابہ کی نسل میں سے تھیں۔ ان کے دادا جان صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے جن کا نام حضور علیہ السلام نے تتمہ حقیقۃ الوحی میں حضرت محمد سلیمان منگیری رضی اللہ عنہ درج فرمایا ہے نیز مرحومہ کے نانا جان اور پڑ نانا دونوں صحابی تھے۔ ان کے نانا جان کا ذکر ملفوظات جلد 2 کے صفحہ نمبر 502 میں منگھیر کے حضرت محمد رفیق صاحب بی اے درج ہے۔ ان کے پڑ نانا حضرت ڈاکٹر پیر الٰہی بخش صاحب ہیں۔ مرحومہ کے ددھیال اور ننھیال دونوں ہی بزرگ احمدی تھے۔

آپ نےدو بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔ سب سے بڑی بیٹی مکرمہ صائمہ منعم صاحبہ ہیں جوکہ اس وقت آکسفورڈ جماعت کی نائب صدر لجنہ ہیں۔ دوسری بیٹی صدف منعم صاحبہ ہیں جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں۔بڑا بیٹا معتصم با للہ صاحب جرمنی کی من ہائم جماعت کے سیکرٹری وقف نو ہیں اور چھوٹا بیٹا عزیزم احمد داؤد صاحب سہیل بنگلہ دیش جماعت کے نیشنل آڈیٹر ہیں۔ پورا خاندان نہایت مخلص اورجماعت کا خدمت گار ہے۔

احباب کرام سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button