اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭…جمال خان صاحب ہالینڈ سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو کچھ عرصہ قبل مثانہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ کچھ عرصہ علاج جاری رہنے کے بعد ڈاکٹرز نےمطلع کیا کہ ٹیومر گویا غائب ہو گیا ہے اور خاکسار مائل بہ صحت ہے۔ کچھ عرصہ کیموتھیراپی جاری رکھی جائے گی جس سے مکمل شفایابی کی امید ہے۔ لیکن چند روز قبل ہونے والے ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹرز کے مطابق پھر سے فکر مندی کی کیفیت ہے۔ اس لیے مورخہ 14؍ مارچ کو خاکسار کا ایک آپریشن ہو گا جس سے صورتحال مزید واضح ہو گی۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔

٭…آصف احمد ظفربلوچ صاحب یو کےتحریر کرتے ہیں کہ مکرم ومحترم عبدالحئی خان صاحب مندرانی ابن حضرت محمد مسعود خان صاحب مندرانیؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سابق صدر جماعت تونسہ شریف بعارضہ فالج بیمار ہیں۔ کچھ عرصہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج رہے ہیں۔ اب گھر آگئے ہیںلیکن ابھی بھی بات چیت میں دشواری کا سامنا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھتے ہوئے درازیٔ عمر سے نوازے۔آمین

٭…جاویداقبال گوندل صاحب یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ پتے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹرز شک کا اظہار ہی کررہے ہیں کہ پتے کی تکلیف ہے یا جگر کا کوئی مسئلہ ہے کیونکہ پیٹ میں سوزش ہے۔ فی الحال سوزش ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ بوجہ سوزش scanning درست نہیں ہو رہی۔ سوزش ختم ہوگی تو پھر صحیح نتیجے پر پہنچیں گے۔ ان شاءاللہ۔
احباب جماعت سے والدہ محترمہ کی مکمل صحت یابی کےلیے دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button