متفرق

Osteoporosis

Osteoporosisکیا ہے ؟

یہ ہڈیوں کی ایک بیماری ہے جس میں ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں اور اُن کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماری ہونے پر عام طور پر کولہے، کلائی اور ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر(Fracture)کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہڈیاں کئی بار اتنی کمزور ہو جاتی ہیں کہ ہلکی سی چوٹ لگنے سےٹوٹ جاتی ہیں۔ یا بعض اوقات تو اپنےآپ ہی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ بڑی عمر کے لوگوں کی ہڈیاں بعض دفعہ معمولی سی چوٹ لگنے پر بھی ٹوٹ جاتی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ Osteoporosis ہوتی ہے۔ (اسے عام زبان میں ہڈیوں کا کھُرنا بھی کہتے ہیں )

Osteoporosisکی وجہ

1: عورتوں میں یہ بیماری مردوں کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔ Menopause (پیریڈز کا بند ہو جانے ) کے بعد اس کا خطرہ اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ کیونکہ Estrogen Hormone کا لیول جسم میں کم ہوجانے سے کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے اور اس بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

2: جسم میں کیلشیم اور وٹامن Dکی کمی کا ہونا۔

3: جن لوگوں میں جوڑوں کی بیماری (Rheuma) پائی جاتی ہے ان میں بھی اس بیماری کے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

4: اگر ماں یا باپ کو یہ بیماری ہو تو بچوں کو بھی Geneticallyیعنی یہ موروثی بیماری ہو سکتی ہے۔

5: ورزش یا واک وغیرہ نہ کرنے سے یعنی Physically Inactive ہونے سے۔

6: کئی طرح کی بیماریوں کی وجہ سے جیسے کہ پیٹ کی بیماریاں Amenorrhea, Anorexia، جگر کی بیماریاں، Chemotherapyاور کئی طرح کی گردوں کی بیماریوں کی وجہ سے Osteoporosis ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

7: Hypothyroidism کے مریضوں میں بھی اس بیماری کا امکان ہو سکتا ہے۔

علامات

1: شروع میں اس بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور پٹھوں میں درد، کمر اور گردن میں درد رہنا یہاں تک کہ چھینکنے سے بھی Fractureہونے جیسی شدید درد محسوس ہوتی ہے۔

2: کُب کا نکلنا، وقت کے ساتھ قد کا گھٹنا (ریڑھ کی ہڈی میں Vertebraeکے fractureیا Collapseہونے کی وجہ سے )

3: ہڈیوں میں بُھر بھرا پن جس کی وجہ سے ہڈیاں بہت کمزور ہو جاتی ہیں اورآسانی سے تھوڑی سی بھی چوٹ لگنے سے ٹوٹ جاتی ہیں۔

Osteoporosisکو کیسے روکا جا سکتا ہے ؟

1: اچھی غذا کھائی جائے جس سے جسم کو صحیح مقدار میں کیلشیم، میگنیشیم اور وٹامن ڈی وغیرہ ملتا رہے اور ان کی کمی نہ ہونے پائے۔

2: Menopauseکے بعد ادھیڑ اور بڑی عمر کی عورتوں کو روزانہ 1500mgکیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

جوان عورتوں اور مردوں کو دن میں 1200mg کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

کیلشیم سے بھر پور غذا: دودھ، دہی، مکھن، گھی (دودھ سے بننے والی تمام پروڈکٹس)، کیلا، ہری سبزیاں، بروکلی، مشروم، تِل، السی، مچھلی اور ٹوفو(Tofu)وغیرہ۔

Vitamin D: جوان عورتوں میں روزانہ 600IU وٹامن ڈی اور ادھیڑ اور بڑی عمر کے بعد 800IUوٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔

وٹامن ڈی سے بھر پور غذا: مچھلی (Salmon, Tuna)، کلیجی، انڈے کی زردی اور سویا ملک وغیرہ شامل ہیں۔

3: تِل کے تیل یا کسی ہر بل تیل سے ہفتے میں دو یا تین بار ٹانگوں، بازو یا پورے جسم پر 15 سے 20منٹ تک مساج کی جائے۔ اس سے ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

4: پھل اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

5: ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی غذا کا استعمال لازمی کریں جیسے کہ السی، Pumpkin Seeds، براؤن آٹا، کاجو، شکر قندی، پھلیاں، تل کے بیج، Dandelion teaوغیرہ۔

6: یوگامیں Warrior pose, Cobra pose, Locust pose وغیرہ یا کوئی اَور ورزش ضرور کریں۔

نوٹ: اس مضمون میں عمومی معلومات دی گئی ہیں۔ قارئین اپنے مخصوص طبی حالات کے پیش نظر غذا کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر یا جی پی (GP)سے مشورہ کریں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button