عالمی خبریں

جلسہ دربارہ پیشگوئی مصلح موعود۔ جماعت احمدیہ رشیا

اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے مورخہ 20؍فروری 2022ء بروز اتوار جماعت احمدیہ رشیا کو جلسہ دربارہ پیشگوئی مصلح موعود آن لائن منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے کیا گیا جو مکرم آ ئبیک عبد الدائیو صاحب نے پیش کی۔ اس کے بعدنظم پیش کی گئی جو مکرم راحیل احمد ظفر صاحب نے پڑھی۔ نظم کا ترجمہ مکرم عبد الرحیم ارمل صاحب نے پیش کیا۔ اس کے بعد پیشگوئی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام دربارہ مصلح موعود کا رشین ترجمہ مکرم شوکت بیک صاحب نے احباب جماعت کو پڑھ کر سنایا۔ جلسہ کی پہلی تقریر بعنوان’’پیشگوئی المصلح موعود کا پس منظر اور اس کی اہمیت‘‘ مکرم شمس الدینوو موسیٰ صاحب نے پیش کرنے کی توفیق پائی۔ اسی طرح دوسری تقریر مکرم والیری اسماعیل صاحب نے کی جس کا عنوان ’’خلافت ثانیہ کے بابرکات دور کے شیریں ثمرات‘‘ تھا۔

جلسہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جو مکرم رستم حماد ولی صاحب صدر جماعت احمدیہ رشیا نے کروائی اور دعا سے قبل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز و بروح القدس کے الفاظ میں جماعت کو نصائح بھی پڑھ کر سنائیں۔ خداکے فضل سے 55؍افرادکوجلسہ میں شمولیت کی توفیق ملی۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو احباب جماعت احمدیہ رشیا کے لیے خاص طور پر مبارک فرمائے اور جس درد کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ نے اسلام کا جھنڈا پوری دنیا میں لہرانے کے لیے احباب جماعت کو تحریک فرمائی ہے وہ درد ہم سب کے دل میں تا دم آخر ہمیشہ تازہ رہے اور ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو اسی مقصد کے حصول کے لیے صرف کرنے والے ہوں۔ آمین۔

(رپورٹ: سید عطاء الواحد رضوی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button