نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِجنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 21؍مارچ 2022ء بروز سوموار 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر عزیزہ ہبۃ الولی مبارک بنت مکرم مبارک احمد صاحب (ساؤتھ فیلڈز۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 02مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

عزیزہ ہبۃ الولی مبارک بنت مکرم مبارک احمد صاحب (ساؤتھ فیلڈز۔یوکے)

9؍مارچ2022ء کو 12سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ عزیزہ مکرم اظہر احمد میاں صاحب مرحوم (ناظم دفتر جلسہ سالانہ یوکے) کی نواسی تھیں۔پسماندگان میں والدین کے علاوہ ایک بھائی عزیزم مباہل احمد بعمر چھ سال شامل ہیں ۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکر م صوبیدار میجر فخر اقبال شبلی صا حب ابن مکرم ملک محبوب عالم صاحب (محمودہ ضلع راولپنڈی)

21؍فروری 2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے مقامی جماعت میںسیکرٹری مال کے علاوہ سیکرٹری تحریک جدید اور سیکرٹری وقفِ جدید کے طور پر خدمت کی توفیق پائی ۔ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، غریب پرور، مہمان نواز،خلافت سے گہرا عقیدت کا تعلق رکھنے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔مرحوم اللہ کے فضل سے 7/1حصہ کے موصی تھے ۔

2۔مکر مہ امینہ فرحت صاحبہ اہلیہ مکرم ادریس خان صاحب (انڈیا)

17؍مارچ 2022ء کوبقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔مرحومہ نے بہت سے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق پائی ۔ خلافت کی فدائی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 24؍مارچ 2022ء بروز جمعرات 12بجے دوپہر اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ساجدہ صدیقہ منان صاحبہ (ارلز فیلڈ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 03مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ ساجدہ صدیقہ منان صاحبہ(ارلز فیلڈ ۔یوکے)

8؍مارچ2022ء کو 57سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ کا تعلق لاہور کی میاں فیملی سے تھا اور آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں عبد العزیز مغل صاحب کی نواسی تھیں۔ مرحومہ بیماری کی وجہ سے تقریباً تیس سال سے وھیل چیئر پر تھیں ۔بیماری کا بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔آپ بہت دیندار، صوم وصلوٰۃ کی پابند، ملنسار ، غریبوں کا خیال رکھنے والی، صابرہ و شاکرہ ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ حددرجہ احترام اور عقیدت کا تعلق تھا۔آپ نے عمرہ کرنے کی سعادت پائی۔ انہیں جلسہ سالانہ قادیان میں بھی شمولیت کی توفیق ملی ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں بوڑھی والدہ مکرمہ آمنہ صدیقہ منان صاحبہ کے علاوہ چار بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں ۔

نماز جناز ہ غائب

1۔ مکر م رانا عبد الرحمٰن صاحب(جرمنی)

18؍فروری 2022ء کوبقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔مرحوم 1990ءسے جرمنی میں مقیم تھے اور جلسہ سالانہ پر مٹھائی کا سٹال لگاتے تھے ۔ خوشاب میں مخالفین نے آپ کی دکان کو آگ لگادی تھی لیکن اللہ کے فضل سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزا ر، مہمان نواز، غریب پرور، چندوں میں باقاعدہ بہت نیک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے ۔ پسماندگان میں چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔

2۔ مکر مہ زمیلہ مقبول صاحبہ اہلیہ مکرم عبد اللطیف مقبول صاحب مرحوم (ایڈیلیڈ۔آسٹریلیا)

17؍فروری 2022ء کو 81 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ کو اپنے خاوند کے ساتھ1963ء میں فجی میں احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ بعدازاں آپ کی تبلیغ سے خاندان کے دیگر افراد کو بھی قبول احمدیت کی توفیق ملی۔ آپ کے شوہر نے جماعت فجی کے پہلے امیر اور پھر آسٹریلیا ہجرت کے بعد جماعت برسبن کے صدر کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ خدمت دین کے کاموں میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کام کرتی رہیں اور اس کے علاوہ صدر لجنہ برسبن کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی۔ آپ غریب پرور، صدقہ وخیرات کرنے والی ، مہمان نواز، مالی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک بہت مخلص اور نیک خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں چار بچے شامل ہیں ۔

3۔مکر م محمد افضل بٹ صاحب (آف جرمنی)

18؍دسمبر 2021ء کو پاکستان میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔مرحوم جماعتی کاموں میں تعاون کرنے والے ایک نیک ، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ چندہ جات کے علاوہ دیگر مالی قربانیوں میں بھی حسب توفیق حصہ لیتے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ بیٹیاں شامل ہیں ۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button