افریقہ (رپورٹس)

گنی کناکری میں جلسہ یوم مسیح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی کناکری کے تین ریجنز کی 18 جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا۔ ان جلسوں میں شاملین کی کل تعداد 1963 رہی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

کناکری میں ہونے والے جلسہ یوم مسیح موعود کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔

مورخہ 20؍مارچ 2022ء کوکناکری کی مرکزی احمدیہ مسجد بیت الاحد میں جلسہ کا انعقاد ہوا۔ ساڑھے گیارہ بجے دوپہر جلسہ کی کارروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی سورۃ الجمعہ کے پہلے رکوع کی تلاوت و ترجمہ مکرم محمد منیر کمارا صاحب نے کی۔ اس کے بعد خاکسار نے امام مہدی و مسیح موعودؑ کا قرآن اور آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق آخری زمانہ میں ظہور اور زمانہ کی ضرورت کے موضوع پر کچھ گزارشات پیش کیں۔

اس کے بعد مکرم امین لوانی صاحب نے جماعت احمدیہ کا تعارف اور عقائد بیان کیے۔ بعدہ مکرم موسیٰ کمارا صاحب نے ’جماعت کے قیام کا مقصد‘ کے موضوع پر تقریر کی اور بتایا کہ اس جماعت کی بنیاد للہی حکم پر رکھی گئی اور اس کا مقصد متقی اور پرہیزگار لو گوں کی جماعت کا قیام تھا جو دین محمدﷺ کو اس کے حسن اور خوبصور ت تعلیمات کے ساتھ دنیا تک پہنچا سکیں۔

اس جلسہ کی آخری تقریر مکرمحمد ماریگا صاحب نے صداقت حضرت مسیح موعودؑ کے موضوع پر کی اور قرآن اور حدیث سے ثابت کیا کہ جس آنے والے موعود امام کا ذکر قرآن و حدیث میں ہے وہ نشانیاںحضرت مرز ا غلام احمد قادیانیؑ کی ہیں اور اس زمانہ میں ظاہر ہونے والی ساری نشانیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ یہ وہی زمانہ تھا جب ایک مصلح کی ضرورت تھی اور اللہ تعالیٰ نے عین وقت پر اپنے پیارے کو دنیا کی اصلاح کےلیے کھڑا کیا اور پھر اس کی تائیدات بھی فرمائیں اور اس کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام تقاریر بہت محنت سے تیار کی گئیں اور احباب جماعت نے انہیں بہت توجہ سے سنا اور پسند کیا۔

جلسہ کا اختتام نماز ظہر و عصر کی ادائیگی پر ہوا آخر میں تمام احباب کو کھانا پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کے مبارک مشن کو کما حقہ ساری دنیا تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: طاہر محمود عابدؔ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button