یورپ (رپورٹس)

جلسہ یومِ مصلح موعود۔ لوکل امارت میورفیلڈن والڈورف، جرمنی

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ20؍فروری 2022ء بروز اتوار جماعت احمدیہ جرمنی کی لوکل امارت میورفیلڈن والڈورف کو مسجد سبحان میں جلسہ یومِ مصلح موعود کے انعقاد کی توفیق ملی۔ جلسہ کا باقاعدہ آغاز مکرم جلیس خان صاحب نےتلاوت قرآن کریم اور اس کے جرمن ترجمہ سے کیا۔ اُردو ترجمہ مکرم نعمان یوسف صاحب نے پڑھ کر سنایا۔ بعد ازاں مکرم محمدعلی شاہد صاحب نے جلسہ کی مناسبت سے حمدیہ کلام از حضرت مسیح موعودؑ

مری اولاد سب تیری عطا ہے

ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے

خوش الحانی سے پڑھ کرسنایا اور اس کا جرمن ترجمہ بھی پڑھا۔ اِس کے بعد عظیم الشان پیشگوئی مصلح موعود کا ایک ویڈیو کلپ پروجیکٹر کے ذریعے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت آواز میں دکھایا گیا۔

جلسہ کی پہلی تقریر مکرم مبشر احمد باجوہ صاحب لوکل امیر میورفیلڈن والڈورف نے ’’وہ حُسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا‘‘ کے موضع پر کی۔ اِس کے بعد مکرم اویس احمد صاحب نے جرمن زبان میں تقریر ’’پیشگوئی مصلح موعودکا پسِ منظر‘‘ کے عنوان سےکی۔ بعد ازاں مکرم رضوان احمد جٹھول صاحب نے جلسہ کی دوسری نظم کلام حضرت مسیح موعودؑ

حمدوثنا اُسی کو جو ذات جاودانی

ہمسر نہیں ہے اُس کا کوئی نہ کوئی ثانی

نہایت خوش الحانی سے پڑھ کے سُنایا۔

اس کے بعد جلسہ کی آخری تقریر مکرم نفیس احمد عتیق صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ زندگی کے موضوع پہ کی۔ اس بابرکت جلسہ کے آخر میں مکرم لوکل امیر صاحب نے شاملین جلسہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اِختتامی کلمات دہرائے۔ اور پھر مربی صاحب نے دعا کروائی۔ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو مدِنظررکھتے ہوئے اس جلسہ کو مسجد سبحان میں رکھا گیا۔ علاوہ ازیں اس پروگرام کو براہ راست آڈیو اور ویڈیو لنک کے ذریعہ آن لائن بھی دکھایا گیا۔ خدا کے فضل سے اس جلسہ میں ٹوٹل268 افراد کو شرکت کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان وایقان میں برکت ڈالے اور اپنی زندگیاں نبی کریمﷺ کی مبارک زندگی کے مطابق گزارنے کی توفیق بخشے۔ آمین

(رپورٹ: شعبہ اشاعت۔ لوکل امارت میورفیلڈن والڈورف، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button