کچھ جامعات سے

جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام۔ جامعہ احمدیہ تنزانیہ

اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام سے منعقد ہوا جس میں جملہ طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔ جلسہ سے ایک روز قبل طلبہ نے مثالی وقارعمل کیا اور ہال و اسٹیج تیار کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کے لیے عزیزم صالح رجب کو دعوت دی گئی۔ بعد ازاں عزیزم عیدی تمیم نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا اردو منظوم کلام

حمدوثنا اسی کو جو ذات جاودانی

ہمسر نہیں ہے اس کا کوئی نہ کائی ثانی

پیش کیا۔ جس کے بعد طالب علم جامعہ عزیزم نعیم مولیمبو نے سواحیلی زبان میں تقریر کی جس کا عنوان تھا، ’’حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسول ﷺ‘‘۔

بعد ازاں معلم سلسلہ و استاد جامعہ مکرم قاسم مگالو صاحب نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی پیشگوئیاں اور ان کی تکمیل‘‘ کے عنوان پر اظہار خیال کیا۔ آپ کے بعدمکرم شہاب احمد صاحب مربی سلسلہ و استاد جامعہ نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حیات طیبہ میں تائید الٰہی کے نظارے‘‘ کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کیا۔

تقریب کے آخر میں مکرم عابد محمود بھٹی صاحب نائب امیر و پرنسپل جامعہ احمدیہ تنزانیہ نے طلبہ و حاضرین سے خطاب کیا۔ آپ نے طلبہ کوحضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگی گزارنے کی تلقین کی۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔ جس کے بعد نماز ظہر و عصرادا کی گئیں اور پھر حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

اس بابرکت تقریب کی سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مقامی الیکٹرانک میڈیا میں بھی کوریج ہوئی جس سے ایک کثیر تعداد تک جماعتی پیغام پہنچا۔ الحمدللہ علی ذالک۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ہدایت پر استقامت عطا کرے اور دوسروں کی ہدایت کا موجب بنائے۔ اور ہم خلافت حقہ کے سلطان نصیر وجودوں میں شامل رہیں۔ آمین

(رپورٹ: عبدالناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button