یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ میں تبلیغی مساعی

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

روٹرڈم میں تبلیغی مساعی

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو شعبہ تبلیغ کے تحت ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں اپنی تبلیغی سرگرمیاں کرنے کی توفیق ملی۔ اس تبلیغی پروگرام کا مقصد ’’حقیقی اسلام مہم‘‘ کے ذریعےجماعت احمدیہ کا پُرامن پیغام لوگوں تک پہنچانا اور لوگوں کے ذہن میں اسلامی تعلیمات کے متعلق جو غلط خیالات ہیں ان کو دور کرنا تھا۔ ہالینڈ بھر سے اس تبلیغی پروگرام میں 145خدام اور 45 انصار نے شرکت کی۔ پروگرام سے پہلے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اس تبلیغی مہم کی اشاعت بھی کی گئی تھی۔

پروگرام کا آغاز دن بارہ بجے کے قریب کیا گیا۔ خدام اور انصار کو گروپس کی شکل میں شہر کے مختلف حصوں میں بھیجا گیا۔ جہاں پر انہوں نے تبلیغی لٹریچر پر مشتمل فولڈرز لوگوں کے گھروں میں تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ان احباب کو کھاناپیک کرکےدیاگیاتاکہ یہ احباب تبلیغی مساعی کے دوران سہولت کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا سکیں۔ ان خدام اور انصار نے 40ہزار کے قریب گھروں میں تبلیغی فولڈرز تقسیم کیے۔

اس کے ساتھ شہر کے وسط میں تبلیغی کاروان اور بک سٹال کے ذریعے بھی لوگوں کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا۔ یہاں پر بھی بہت سے فولڈرز لوگوں کو ذاتی طور پر دیے گئے اور لوگوں سے اسلام احمدیت کے بارہ میں بات کی گئی۔ عربی اور ڈچ ڈیسک کے ممبران بھی اس تبلیغی مہم میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ آنے والے مہمانوں کو تبلیغی لٹریچر دیا گیا اور چائے اور coffee سےتواضع کی گئی گئی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پروگرام کے ذریعہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں تک پیغام حق پہنچا۔ مقامی اور ملکی اخبارات نے بھی اس پروگرام کی خبر کو شائع کیا۔ الحمد للہ

آرنہم میں تبلیغی مساعی

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہالینڈ کے ایک اَور شہر آرنہم میں مجلس انصار اللہ کے تحت بک سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ یہ بک سٹال شہر کے وسط میں لگایا گیا اور لوگوں کو اسلام احمدیت کی خوبصورت امن کی تعلیم کے بارہ میں بتانےکےساتھ ساتھ انہیں تبلیغی لٹریچر پر مشتمل فولڈرز بھی دیے گئے۔ اس کے علاوہ اس شہر کےمسلم میئر مکرم احمد مارکوش نے ہمارے بک سٹال کا وزٹ کیا۔ خاکسار نے ان کو حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کے امن کے خطابات پر مشتمل کتاب ’’عالمی بحران اور امن کی راہ‘‘ ڈچ زبان میں بطور تحفہ دی۔

احباب جماعت سےدعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پروگرام میں شامل ہونے والے احباب جماعت کو جزائے خیر عطا فرمائے اور جماعت ہالینڈ کو اس طرح کی اور تبلیغی سرگرمیاں کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے اور اسلام احمدیت کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button