کچھ جامعات سےیورپ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ جرمنی میں مقابلہ تقریر بزبان جرمن ،انگریزی، عربی اور اردو

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

خدا کے فضل سے مارچ 2022ء کے دوران جامعہ احمدیہ جرمنی میں مجلس علمی کے تحت مقابلہ تقریر بزبان جرمن، انگریزی، عربی اور اردو منعقد ہوئے۔ تقاریر کے لیے منتخب عناوین کا اعلان مقابلہ سے پہلے کر دیا گیا تھا تاکہ طلبہ بھرپور تیاری کرکے شامل ہوسکیں۔ ہر مقرر کے لیے کم سے کم 3منٹ اور زیادہ سے زیادہ 5 منٹ کا وقت مقرر تھا۔ ان مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ پیش ہے۔

مقابلہ تقریربزبان جرمن

مورخہ 09؍مارچ 2022ءکو مقابلہ تقریر بزبان جرمن منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم ثمر بٹ نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عدنان احمدبٹ نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

جرمن تقریر کے لیے درج ذیل عناوین تھے۔

1۔ ’’قرآن جوہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں‘‘

2۔ احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

3۔ خلافت ،ایک روحانی نظام

4۔ خدمت انسانیت

اس مقابلہ تقریرمیں 14 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم طارق احمد ظفر صاحب اور مکرم شعیب عمر صاحب نے ادا کیے۔ مقابلہ کے اختتام پر مکرم طارق احمد ظفر صاحب، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کیا۔ اس مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم عدنان احمد گل درجہ خامسہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم فیاض احمد درجہ ثالثہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم سفیر احمد بٹ درجہ شاہد نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریربزبان انگریزی

مورخہ 16؍مارچ 2022ء کو مقابلہ تقریر بزبان انگریزی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےعزیزم کبیرظہیر سنوری نے کیا۔ بعد ازاں عزیزم فیاض احمد نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

تقریر کے لیےدرج ذیل عناوین دیے گئے تھے۔

1۔ خلافت۔ بدی کے خلاف ایک ڈھال

2۔ حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ

3۔ اشاعت اسلام اور ایک احمدی کی ذمہ داریاں

4۔ احمدیت: دنیا کے امن کے لیے ایک واحد امید

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم محمد احسن سعید صاحب، مکرم طلعت حفیظ صاحب اور مکرم نوید الظفر صاحب نے ادا کیے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم محمد احسن سعیدصاحب، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم یونس یوسف درجہ اولیٰ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن دو طلبہ عزیزم عدنان احمد گل درجہ خامسہ اور عزیزم فیاض احمد درجہ ثالثہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم سفیر احمد بٹ درجہ شاہد نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریربزبان عربی

مورخہ 22؍مارچ 2022ء کو مقابلہ تقریر بزبان عربی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم چودھری نعمان احمد سوہل نے کی۔ بعد ازاں عزیزم عدنان احمد بٹ نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

تقریر کے لیے درج ذیل عناوین مقرر کیے گئےتھے۔

1۔ رَسُوْلُ اللّٰہ ﷺ مُعَلِّمُ الْأَخْلَاقِ

اَلْقُرْاٰنُ کِیْسُ الْجَوَاہِرِ

اَلْخِلَافَۃُ الْأَحْمَدِیَّۃُ وَ سَلَامُ الْعَالَمِ

لَأِ اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 12 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم حفیظ اللہ بھروانہ صاحب اور مکرم سرفراز احمدصاحب نے ادا کیے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم حفیظ اللہ بھروانہ صاحب، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم یونس یوسف درجہ اولیٰ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی درجہ رابعہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم عدنان احمد گل درجہ خامسہ نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

مقابلہ تقریربزبان اردو

مورخہ 30؍مارچ 2022ء کو مقابلہ تقریر بزبان اردو منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جوعزیزم ثمر بٹ نے کی۔ بعد ازاں عزیزم رضوان اللہ سندھو نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

تقریر کے لیے دیے گئے عناوین درج ذیل تھے۔

1۔ آنحضورﷺ بطور مربی اعظم

2۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز:امن کے سفیر

3۔ عصر حاضر کے مسائل کا واحد حل: اسلام

4۔ حقیقی واقف زندگی کے اوصاف

آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم طاہر احمد صاحب، مکرم نوید الظفر صاحب اور مکرم انتصار احمد صاحب نے ادا کیے۔

مقابلہ کے اختتام پر مکرم طاہر احمد صاحب، استاد جامعہ احمدیہ جرمنی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم برہان الدین فیضان درجہ ثالثہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عزیزم فیاض احمد درجہ ثالثہ اور تیسری پوزیشن عزیزم رضوان اللہ سندھو درجہ رابعہ نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

(رپورٹ: حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button