افریقہ (رپورٹس)

لیسوتھو میں ہیومینٹی فرسٹ کے تحت غریب خاندانوں میں کھانے کے پارسلز کی تقسیم

(محمد احسان نور۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل لیسوتھو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ لیسوتھو نے 15؍اپریل2022ءکوتھابا بوسیو اور ماسیرو سٹی میں فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں کھانے کے پارسل تقسیم کیے۔

ملک میں رجسٹریشن کے بعد ہیومینٹی فرسٹ لیسوتھو کے تحت یہ پہلی تقسیم ہے۔ یہ فنڈز شکاگو، امریکہ کے بین الاقوامی ڈونرز نے فراہم کیے تھے۔

چنانچہ کُل بیس پارسلز تقسیم کیے گئے۔ ہر پارسل پچیس ڈالرز مالیت پر مشتمل تھا۔ فوڈ پارسل وصول کرنے والوں کے چہروں پر جو خوشی اور مسرت تھی اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے عطیہ کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جب تقسیم مکمل ہوئی تو مزید لوگ آئے اور کھانے کے کچھ پارسلز کی درخواست کی۔ ہیومینٹی فرسٹ لیسوتھو انہیں بھی پارسل فراہم کرنے میں کامیاب رہی اور انہوں نے اونچی آواز میں نعرے لگا کر تقسیم کار کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ لیسوتھو کے کاموں میں برکت عطا فرمائے اور انسانیت کی بھرپور خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد احسان نور۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button