افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

ماہِ فروری و مارچ میں جامعة المبشرین سیرالیون میں ہونے والی سرگرمیاں

مکرم مبارک احمد گھمن صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ

مقابلہ حفظ قصیدہ فی مدح خاتم النبیینﷺ

مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مورخہ 16؍فروری 2022ء کو مجلس علمی کے تین گروپس (نور، محمود، ناصر) کے مابین مقابلہ حفظ قصیدہ فی مدح خاتم النبیینﷺمنعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس سے پانچ پانچ طلباء نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن دو طلباءعزیزم ابراہیم کوروما اور ابراہیم کاربو نے حاصل کی جبکہ عزیزم محمود سیڈیبی، دوسری اور عزیزم مورلائی اے کمارا تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔

مقابلہ حفظِ قرآن

مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مورخہ 23؍فروری 2022ء کو مجلس علمی کے تینوں گروپس کے مابین مقابلہ حفظ قرآن منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلباء نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن عزیزم محمد یورو نے حاصل کی جبکہ عزیزم محمود سیڈیبی دوسری اور عزیزم سلیمان سو تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ عزیزم سانٹیگی بنگورہ کو حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام دیا گیا۔

سیمینار بعنوان ’’جلسہ سالانہ کی اہمیت‘‘

مجلس ارشاد کے زیرِ انتظام مورخہ 6؍فروری 2022ء کو جلسہ سالانہ کی اہمیت کے موضوع پر جامعہ احمدیہ سیرالیون میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ درجہ ثالثہ کے طالب علم عزیزم ابراہیم ایس کوروما نے کی۔ درجہ رابعہ کے طالب علم عزیزم علی بی کانو نے نظم پیش کی۔ اس پروگرام میں تین تقاریر ہوئیں۔

پہلی تقریر درجہ رابعہ کے طالب علم عزیزم محمد عثمان نے ’’جلسہ سالانہ کا تعارف‘‘ کے عنوان پر کی۔ دوسری تقریر میں مکرم عبدالہادی صاحب قریشی استاد جامعہ احمدیہ نے ’’تاریخ جلسہ سالانہ سیرالیون‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ آخر میں خاکسار (پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون) نے ’’جلسہ سالانہ کی اہمیت‘‘ کی تفصیل بیان کی۔ دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

جلسہ یوم مصلح موعودؓ

مجلس ارشاد جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مورخہ 20؍فروری 2022ء کو جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کروایا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ درجہ اولیٰ کے طالب علم عزیزم اسحاق کونڈوونے کی۔ درجہ رابعہ کے طالب علم عزیزم بشیرالدین کمارانے نظم پیش کی۔ بعد ازاں پیشگوئی کے اردو الفاظ درجہ رابعہ کے عزیزم مرتضیٰ ایم بینڈونے پڑھے اور عزیزم علی بی کانو نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ اس پروگرام میں تین تقاریر ہوئیں، مکرم مولوی سلیمان حمزہ کمارا استاد جامعہ احمدیہ نے ’’سیرت حضرت مصلح موعودؓ‘‘ اور مکرم نعیم احمد گوہر صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کی علمی خدمات‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ آخر میں خاکسار (پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون) نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کا مثالی بچپن‘‘ کے موضوع پرتقریر کی اور دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

سیمینار بعنوان ’’اسلام میں جادو ٹونے اور بدعات کا رد‘‘

مجلس ارشاد کے زیرِ انتظام مورخہ 27؍فروری 2022ء کو ’’اسلام میں جادو ٹونے اور بدعات کا رد‘‘ کے موضوع پر جامعہ احمدیہ سیرالیون میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ درجہ ثالثہ کے طالب علم عزیزم ادریسہ ایس بی کاربونے کی۔ اور عزیزم ابراہیم ایس کورومانے نظم پیش کی۔ اس پروگرام میں دوتقاریر ہوئیں، مکرم مورلائی فورنا صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’ہمارے معاشرے کی بدعات‘‘ اور مکرم حامد علی بنگورا استاد جامعہ احمدیہ نے ’’جادو کی حقیقت توہمات اور ان کے نتائج‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ آخر میں خاکسار (پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون) نے اختتامی کلمات کہے اوردعا کے ساتھ یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

جلسہ یوم مسیح موعود

مجلس ارشاد جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مورخہ 23؍مارچ 2022ء کو جامعہ ہال میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کروایا گیا جس کے مہمانِ خصوصی مکرم عقیل احمد صاحب (ریجنل مبلغ بو) قائم مقام مبلغ انچارج سیرالیون تھے۔ پروگرام کے آغاز میں عزیزم محمد بی کروما (طالب علم درجہ ثانیہ ) نے تلاوت قرآن کریم کی۔ پھر عزیزم علی بی کانو نے قصیدہ ’یا عین فیض اللّٰہ‘ مترنم آواز میں پیش کیا۔

اس پروگرام میں تین تقاریر ہوئیں، عزیزم جے بی سیسے نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کے ظہور کی اہمیت‘‘ اور مکرم حامد علی بنگورا صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’حضرت مسیح موعوؑدبطور اسلام کے بطلِ جلیل‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں مدرسة الحفظ کے طلباء نے نظم ’ہے دستِ قبلہ نما لا الٰہ الا اللہ‘ پیش کی۔ جس کے بعد مولوی اثمار احمد صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’حضرت مسیح موعوؑد کا عشقِ رسولﷺ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ پروگرام کے آخر میں اسی مناسبت سے سوال و جواب ہوئے۔ اسی طرح مکرم مہمانِ خصوصی صاحب نے اس دن کی مناسبت سے طلباء کو نصائح کیں۔

دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔ اس پروگرام میں جامعہ احمدیہ سیرالیون اور مدرسة الحفظ کے تمام طلباء واساتذہ کرام نے شرکت کی۔

مقابلہ جات

مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام ماہِ مارچ 2022ء کے دوران بمقام مسجد جامعہ تین گروپس کےمابین مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔ طلباء جامعہ کو تین گروپس نور، محمود اور ناصر میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان مقابلہ جات میں ہر سہ گروپس سے پانچ پانچ طلباء کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان مقابلہ جات میں اساتذہ جامعہ نے فرائض منصفی بھی سر انجام دیے۔

مقابلہ معلوماتِ عامہ

مورخہ 09؍مارچ کو مقابلہ معلومات عامہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ کے لیے مولوی حامد بنگورا صاحب، مولوی اثمار احمد صاحب اور مولوی مورلائی صاحب نے فرائض منصفی انجام دیے۔ پہلی پوزیشن نور گروپ، دوسری ناصر گروپ اور تیسری پوزیشن محمود گروپ کی ٹیم نے حاصل کی۔

مقابلہ حدیث کوئز

مورخہ16؍مارچ کو مقابلہ حدیث کوئز منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ کے لیے مولوی حامد بنگورا صاحب، مولوی اثمار احمد صاحب اور مولوی مورلائی صاحب نے فرائض منصفی انجام دیے۔ پہلی پوزیشن محمود گروپ، دوسری ناصر گروپ اور تیسری پوزیشن نور گروپ کی ٹیم نے حاصل کی۔

مقابلہ مطالعہ کتب سیرت احمدؑ

مورخہ 23؍مارچ کو مقابلہ مطالعہ کتب سیرت احمدؑمنعقد کیا گیا۔ امسال اس مقابلہ کے لیے کتاب Life of Ahmad مقرر کی گئی تھی۔ اس مقابلہ کے لیے مولوی حامد بنگورا صاحب، مولوی نعیم گوہر صاحب اور مولوی مورلائی صاحب نے فرائض منصفی انجام دیے۔ پہلی پوزیشن محمود گروپ، دوسری نور گروپ اور تیسری پوزیشن ناصر گروپ کی ٹیم نے حاصل کی۔

(رپورٹ: ذیشان محمود۔ مربی سلسلہ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button