یورپ (رپورٹس)

سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ Wandsworth Town، یوکے

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن نے اپنا سالانہ اجتماع مورخہ 26؍مارچ 2022ء کو منعقد کرنے کی توفیق پائی۔ اجتماع کا آغاز دعا کے ساتھ ہوا جس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کا آغاز ہوا جو St Georges Park میں منعقد ہوئے۔ ورزشی مقابلہ جات کے بعد مسجد فضل کے ملحقہ کچن میں تمام انصار کے لیے ظہرانہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ بعد ازاں نماز ظہر ادا کی گئی۔

نماز کے بعد اجتماع کے دوسرے حصہ کی کارروائی کا آغاز ہوا جس کی صدارت مکرم توقیر احمد صاحب مر بی سلسلہ نے کی۔ تلاوت قرآن مجید، عہد انصاراللہ اور نظم کے بعد مربی صاحب نے افتتاحی تقریر کی اور دعا کروائی۔ جس کے بعد پروگرام کے مطابق علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ منصفین کے فرائض مکرم مربی صاحب اور مکرم غلام رسول صاحب ناظم تعلیم القرآن طاہر ریجن نے ادا کیے۔

علمی مقابلہ جات کے بعد سوا چار بجے اختتامی پروگرام کا آغاز ہوا جس کی صدارت مکرم شکیل احمد بٹ صاحب نائب صدر انصاراللہ یو کے نے کی۔ تلاوت قرآن کریم مکرم طا ہر محمود لنگاہ صاحب نے کی۔ اس کے بعد صدر مجلس نے عہد دہرایا۔ بعد ازاں خاکسار(زعیم مجلس انصار اللہ) نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی اور صدر مجلس نے انعا مات تقسیم کیے۔ آخر پر گروپ فوٹو ہوئی۔ اجتماع کا اختتام پانچ بجے دعا کے ساتھ ہوا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اعلیٰ دینی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اجتماع کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

( رپورٹ: نفیس احمد کاہلوں۔ زعیم مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن، یوکے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button