یورپ (رپورٹس)

جلسہ یومِ مسیح موعود شمالی مقدونیہ

(وسیم احمد سروعہ۔ نمائدہ الفضل انٹرنیشنل مقدونیہ)

مورخہ 20؍مارچ 2022ء کو بعد نماز ظہروعصر مشن ہاؤس بیت الاحدشمالی مقدونیہ میں جلسہ یومِ مسیح موعودکا انعقادکیا گیا۔ تلاوتِ قرآنِ کریم کے بعد لجنہ اور ناصرات نے گروپس کی صورت میں نظم ’حمد و ثنا اسی کو‘ کے چند اشعار نیز روما زبان میں امام مہدی علیہ السلام کی آمد کے بارہ میں ایک نظم ترنم سے پڑھی۔ جلسہ کی پہلی تقریر ایک نوجوان مکرم چازم صاحب نے کی۔ انہوں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کشتی نوح میں سے ہماری تعلیم کے بعض حصے پڑھ کر سنائے۔ اس کے بعد خاکسار (مبلغ سلسلہ شمالی مقدونیہ) نے 23؍مارچ کے بارہ میں بتایا کہ یہ واقعہ انسانیت کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے فرستادہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس دن جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی۔ آپ خدا تعالیٰ کے نبی ہیں جن کے ذریعے خدا تعالیٰ دین واحد پر تمام انسانیت کو جمع کرے گا۔ خاکسار نے سورہ جمعہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثتِ ثانیہ کے بارہ میں بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مراد اپنے غلام کے آنے کو لیا ہے جو مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آچکے ہیں۔ خلافت کا بھی ذکر کیا گیا کہ اب تمام دنیا کے احمد ی حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر جمع ہیں۔ ایک جماعت ہے، ایک امام ہے۔ اسی طرح قبولیتِ دعا اور توکل علی اللہ کے بعض واقعات بھی بیان کیے گئے۔ نیز احباب کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔ آخرمیں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس جلسہ میں 35 افراد نے شرکت کی۔ بعد میں احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button