یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بلغاریہ کی سرگرمیاں

ہیومینٹی فرسٹ کے تحت ’’بلُو رُوم‘‘ کا قیام

اللہ تعالیٰ کے فضل اور پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کی دعاؤں سے جماعت احمدیہ بلغاریہ کو ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی مدد سے بلغاریہ کے ایک شہر پلودیو (Plovdiv) میں میونسپل کمپلیکس (Municipal complex) میں ’’بلُو رُوم‘‘ (Blue Room) تیار کرنےکی توفیق ملی۔

اس ’’بلُو رُوم‘‘ کا مقصد تشدد یا دیگر سوشل مسائل کے شکار بچوں کی کونسلنگ یا انٹیروگیشن ہے۔ دو کمروں میں سے ایک میں بچے سے سائیکو تھیراپسٹ (Psychotherapist) انٹیروگیشن کرتا ہے اور دوسرے کمرے میں ’’وَن وےمِرر‘‘ کے ذریعہ عدالت کے نمائندے، پولیس اور دیگر آفیشلز اسے دیکھتے ہیں۔ نیز اس بُلو رُوم میں Adoption والے بچوں کی ملاقات بھی اُن کےAdopters سے کروائی جاتی ہے۔

اس پراجیکٹ میں 5 خدام بشمول میڈیکل سٹوڈنٹس اور لجنہ نے حصہ لیا اور رضاکارانہ طور پر 180 گھنٹوں کی محنت سے بلُو رُوم مرمت کیا اور اسے تیار کیا۔ اس پراجیکٹ پر تقریباً 4000 یوروز خرچ آیا جو ہیومینٹی فرسٹ جرمنی نے ادا کیے۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء۔ نیز خدام اور لجنہ کے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی وجہ سے تقریباً 1500 یوروز کی بچت ہوئی۔

15؍اکتوبر 2021ء کو شہر کے میئر مکرم ’’زدراوکو دیمیتروو‘‘ (Zdravko Dimitrov) نے بلو روم کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ شہر کے دیگر آفیشلز بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔ ہیومینٹی فرسٹ کی طرف سے بالکان ممالک کے ڈائریکٹر پروجیکٹس مکرم زبیر خلیل خان صاحب نے شرکت کی۔ میئر نےاس موقع پر سب آفیشلز نے اس پراجیکٹ کی بہت تعریف کی اور خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ جماعت احمدیہ بلغاریہ اور ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے والے سب لوگوں پر اپنا خاص فضل وکرم فرمائے ۔ آمین

شمال مغربی بلغاریہ میں ضرورت مند لوگوں کی امداد

دسمبر کے مہینے میں موجودہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مالی مشکلات اور بے روز گاری کے حالات میں، اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے جماعت احمدیہ بلغاریہ کو اِس وبا سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں کھانے پینے اور گھر کی ضروری اشیاء کے پیکٹس اور جماعتی پمفلٹس تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ اِن پیکٹس کی تقسیم کے لیے ہیومینٹی فرسٹ جرمنی نے امداد مہیا کی۔ ان میں سے زیادہ تر پیکٹس بچوں اور اُن لوگوں میں تقسیم کیے گئے جو سوشل سینٹرز میں رہتے ہیں یا جن کی ذمہ داری برکوویتسا، مونٹانا، لُوم، ویدِن، پلودیو، اور بلاگویو گراڈ کی میونسپلٹیز نے اُٹھا رکھی ہے۔ اس امدادی کارروائی کو میونسپلٹیز نے بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

’’مونٹانا‘‘ میونسپلٹی کے ’’سینٹ مینا‘‘ کمپلیکس کی ڈائریکٹر مسز ایلیوا نے کہا کہ آج کی مادی دنیا میں، آپ نے ہم پر ثابت کر دیا ہے کہ اب بھی انسانیت، سمجھ بوجھ اور ضرورت مندوں کے لیے باہیں پھیلانے والے لوگ موجود ہیں۔ روزانہ کی مشکلات پر قابو پانے اور شدید معذوری والے بچوں کی ضروریات کے لیے بہتر دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے آپ کی مدد کے لیے آپ کا شکریہ۔ اس عمل کے ساتھ، آپ نے ہماری زندگی کے مشکل لمحات میں ہمارا ساتھ دیا ہے جب کہ ہم اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ مستقبل میں ہمیں آپ کی حمایت اور مدد ملے گی کیونکہ ہم سب سے قیمتی چیز یعنی بچوں کی نشوونما کے لیے ایک بہتر ماحول اور حالات فراہم کرنے کی خواہش کے ساتھ متحد ہیں۔ میرے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ!

’’وِدن‘‘ میونسپلٹی کے میئر ڈاکٹر تسویتان سنکوف نے تحریری طور پر اظہار تشکر کیا کہ براہ کرم اپنے عطیہ کے لیے میرا دل سے شکریہ قبول کریں۔ میونسپلٹی آف ودن میں سماجی خدمات کے انتہائی ضرورت مند صارفین کے لیے آپ نے جو فوڈ پیکجز فراہم کیے ہیں وہ ایک بہترین تحفہ ہیں۔ میں ان نیک اقدام کو سراہتا ہوں کہ جن سے انتہائی کمزور طبقے کے بہت سے لوگ خوش ہوں گے۔

اس نیک کام کے لیے آپ کا شکریہ اور آپ کو اس کا اجر ملے! میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کی صحت، خوشحالی، بہت سی کامیابیوں اور نئے سماجی اقدام کی تمنا کرتا ہوں!

سنٹر فار پبلک سپورٹ کی ٹیم بلاگویو گراڈ میونسپلٹی نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلاگویو گراڈ میونسپلٹی کے سوشل سروسز کمپلیکس کے بجٹ یونٹ کے بچوں اور پسماندہ خاندانوں کو فراہم کی گئی مدد اور ہمدردی کے لیے بےانتہا شکریہ ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پہلے سے بڑھ کر نیکیا ں کرنے کی توفیق عطا فرمائے اورحقیقی رنگ میں خلافت کا سلطانِ نصیر بنائے۔ آمین

(رپورٹ: سدید احمد۔ معتمد مجلس خدام الاحمدیہ بلغاریہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button