کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

کلام امام الزّماں علیہ الصلوٰۃ  والسلام

(حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ و السلام)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک مکتوب گرامی جو حضور علیہ السلام نے قاضی عبدالمجیدصاحب مرحوم سالٹ انسپکٹرکے نام رقم فرمایا تھا اور الفضل قادیان دارالامان ، 22جولائی 1943ءمیں شائع ہوا تھا۔
’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ بعد ہذا آپ کا خط پہونچا ۔ خدا تعالیٰ آفات دین و دنیا سے محفوظ رکھے آمین ۔ ہر ایک امر خدا تعالیٰ کی توفیق پر موقوف ہے ۔ جس کسی شخص پر خدا تعالیٰ کا فضل ہوتا ہے تو اس کی یہ علامت نہیں ہے ۔کہ وہ بہت دولت مند ہو جاتا ہے۔ یا دنیوی زندگی اس کی بہت آرام سے گزرتی ہے۔ بلکہ اس کی یہ علامت ہے ۔کہ اس کا دل خدا تعالیٰ کی طرف کھینچا جاتا ہے۔ اور وہ خدا سے فعل اور قول کے وقت ڈرتا ہے۔اور سچی تقویٰ اس کے نصیب ہو جاتی ہے ۔ خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی مرضی کی راہوں پر چلادے ۔ اور دنیا و آخرت کے عذاب سے بچاوے آمین باقی سب خیریت ہے والسلام مرزا غلام احمد ‘‘

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button