اسلام احمدیت

ممبرات لجنہ کس طرح اخبارات میں بہتر لکھ سکتی ہیں؟

سوال:۔اسی ملاقات میں ایک ممبر لجنہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ ہالینڈ میں ابھی بہت کم ممبرات لجنہ ایسی ہیں جوIndependently اچھا لکھ سکتی ہیں ، اس کےلیے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اس پر حضور انور نے فرمایا:

جواب: جوکم ہیں ان کو Guide کریں تو وہ تو تیار ہو جائیں گی ناں؟جب ایک ٹیم دوکی، چار کی، چھ کی، آٹھ کی جتنی بھی ہیں وہ تیار ہو جائیں گی تو ان کو دیکھ دیکھ کے پھر مزید اور بھی تیار ہوتی رہیں گی۔کم یا زیادہ کا سوال نہیں۔ کام کرنے والا تو ایک بھی ہو توانقلاب آ جاتا ہے۔تو جب جواب دیں گی تو خود ہی لوگ جواب لینے کےلیے آپ کے پیچھے پڑیں گے۔پھر آپ مزید جواب لکھنا شروع کر دیں گی۔ اور پھردوسروں کو بھیEncouragement ہو جائے گی کہ ہم بھی شامل ہوں، ہم بھی لکھیں۔کسی بھی چیز کو کرنے کےلیے یا لوگوں کو ابھارنے کےلیے کوئی Incentive ہوتا ہے تو وہ Incentive یہی ہے کہ جب دو چار کے نام اخباروں میں آئیں گے تو باقیوں کو بھی شوق پیدا ہو گا کہ ہمارا بھی نام آئے، ہم بھی لکھنے کی کوشش کریں۔پھر آہستہ آہستہ اور بڑھتی جائیں گی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button