از مرکز

’یہ (نان) تیرے لیے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لیے ہے‘

جلسہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے لگائے گئے روٹی پلانٹ کا تعارف

(جلسہ سالانہ یوکے 2019ء)


(حدیقۃ المہدی، الفضل انٹرنیشنل) جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے روٹی کی تیاری حدیقۃ المہدی میں لبنان سے امپورٹ کیے گئے روٹی پلانٹ سے کی جاتی ہے۔ اس میں کام کرنے والے احباب میں بزرگ، نوجوان اور بچے سب ہی شامل ہیں۔ اس پلانٹ سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد تعداد میں روٹی تیار ہو رہی ہے۔ روٹی پلانٹ کے شعبے میں کام کرنے والے احباب کی تعداد چالیس سے زائد ہے۔ روٹی پلانٹ میں صفائی کا اعلیٰ نظام ہے۔ پورے پلانٹ کو نہایت عمدگی سے روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جاتا ہے متعلقہ گورنمنٹ کا محکمہ بھی اس اعلیٰ معیار کی تعریف کر چکا ہے۔

اس پلانٹ کے انچارج صاحب کے ماتحت دو نظامتیں پلانٹ کو چلانے میں معاونت کر رہی ہیں۔

1:انجینئرنگ اور 2۔ پیکنگ۔

انجینئرنگ کے تحت جب پلانٹ ایک مرتبہ چلایا جاتا ہے تو بلاتوقف اسے چلانا ہوتا ہے، ایونٹ مینیجمنٹ ٹیم مطلوبہ ڈیمانڈ کو ملحوظ رکھتے ہوئے آٹا گوندھ کر تیارر کرتی ہے۔ اس مشین پر فی گھنٹہ 10600سے 10800 تک روٹی تیار کی جاتی رہی ہے۔

پیکنگ کے ڈیپارٹمنٹ میں زیادہ تر نوجوان اور بچے خدمات بجا لاتے ہیں جو انتہائی محنت اور لگن سے کام کر کے دیکھنے والوں کے دل موہ لیتے ہیں۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء

روٹی پلانٹ صبح ہونے سے بہت پہلے 3بجے چلایا جاتاہے ۔ جس میں اوون کو ایک خاص درجہ حرارت پر گرم کیا جاتا ہے ۔ اگر اوون مطلوبہ درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہو تو روٹی جل جاتی ہے یا ہیٹ کم ہو تو روٹی کچی رہ جاتی ہے ۔ روٹی پکوائی کو مزید 3شعبہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آٹا گوندھوائی کا شعبہ بڑی مہارت سے آٹے ، پانی ، نمک، پنیر (Cheese)، اور کوکنگ آئیل کا مکسر بنا کر مناسب حد تک گوندھتا ہے ۔پھر اس گوندھے ہوئے آٹے کو روٹی پکوائی سے قبل تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک تیاری کے لیے رکھ دیا جاتا ہے ۔ پھر مخلص رضاکاران ایک ٹیم کی شکل میں وہ تیار آٹا مشین میں انڈیل دیتے ہیں۔ اوون سے قبل ایک مشین اس گوندھے ہوئے آٹے کے پیڑے بنا کر ایک کنویئر بیلٹ پر ڈالتی جاتی ہے۔ اور اگلے مرحلے میں پیڑے کو خشک آٹے کی مناسب مقدار کی مدد سے ‘پیٹے اور پھر روٹی کی شکل ڈھالا جا تا ہے ۔ یہ روٹی اوون میں داخل ہو کر سولہ سے سترہ سیکنڈ میں تیار ہو کر ایک لمبی بیلٹ سے ہوتے ہوئے مناسب ٹھنڈی ہو کر پیکنگ کے لیے تیار ہو جاتی ہے ۔ پچھلے سالوں میں ایک روٹی کا وزن 65گرام تھا جو کہ اب 85گرام کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب اس روٹی کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ روٹی کو پیکٹ میں محفوظ کر کے ڈیمانڈ کے مطابق حدیقۃ المہدی کے علاوہ جامعہ احمدیہ ، اسلام آباد ، مسجد بیت الفتوح اورمسجد فضل کے نواح میں گیسٹ ہاؤسز میں مقیم مہمانوں کی خدمت کے لیے بھیج دی جاتی ہے ۔ ٹیکنیکل ٹیم باری باری پورے پلانٹ کی نگرانی میں لگے رہتے ہیں ۔ بیرونی درجہ حرارت پلانٹ کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتا ہے اس لیے بلڈنگ کے اندر درجہ حرارت کو تقریباً 14ڈگری سینٹی گریڈ پر برقرار رکھا جاتا ہے ۔ انجینئرز کی ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ رضاکاروں کی بجائے مشین سے روٹی کی پیکنگ کے لیے کوئی پلانٹ ڈیزائن کیا جائے اور امید ہے کہ آئندہ برس جلسہ سالانہ پر مشین کے ذریعے پیکنگ بھی کی جائے گی ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ جو لوگ بڑی مستعدی اور اخلاص کے ساتھ یہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیںاس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔

الفضل انٹرنیشنل کی جانب سے فی الحال بس اتنا ہی۔ جلسہ سالانہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے الفضل کی ویب سائیٹ www.alfazl.comسے استفادہ کیجیے۔ اور موبائل فون پر الفضل کی ایپلیکیشن انسٹال کرنے کے لیے Google Play Store یا Apple App Store پر جا کر alfazl لکھ کر تلا ش؍ سرچ کیجیے اور جلسے کے متعلق تازہ بتازہ خبروں سے لطف اندوز ہوئیے۔

(رپورٹ: عبداللہ روشان۔ روحان طاہر)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button