مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 30؍مئی تا 05؍جون 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…23؍مئی بروز سوموار: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ناصر محمود خان صاحب ابن مکرم لطیف احمد خان صاحب (نیوہیم۔ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور 03 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…31؍مئی بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 19ویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مصلح موعودؓ کی تصنیف ’ہستی باری تعالیٰ کے دس دلائل‘ پڑھنےکی توفیق ملی۔

٭…02؍جون بروز جمعرات: حضور انور نے آج بعد نماز عصر اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ فرحانہ عامر بنت مکرم عبد المجید عامر صاحب کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم عبد الرافع خان صاحب کے ساتھ طے پائی ہے۔

٭…03؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ اسی طرح مخالفانہ حالات کے باعث پاکستان، الجزائر اور افغانستان میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک فرمائی۔ نیز تین مرحومین مکرم نسیم مہدی صاحب (مبلغ سلسلہ)، عزیزم محمد احمد شارم اور مکرمہ سلیمہ قمر صاحبہ اہلیہ رشید احمد صاحب کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔

٭…04؍جون بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل 9 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭… عزیزہ عاتکہ حفیظ (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالحفیظ شاہد صاحب (ایڈیشنل وکیل الاشاعت۔ ترسیل) ہمراہ مکرم طلحہ محمود ملک صاحب (واقفِ زندگی۔ مرکزی لیگل ڈیپارٹمنٹ)ابن مکرم ارشد محمود ملک صاحب

٭…عزیزہ Akzer Tuimebek بنت مکرم Kuat Sydykov صاحب (قزاخستان) ہمراہ مکرم Taibek Yelabaiahmed صاحب ابن مکرم نورم تائی بیک صاحب (کارکن مرکزی رشین ڈیسک)

٭…عزیزہ یاسمین باسلہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فرحان احمد مشتاق صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم محمد مشتاق صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ نعمانہ ظفراللہ بنت مکرم محمد ظفراللہ صاحب (لندن) ہمراہ مکرم مصور احمد دین صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم امتیاز دین صاحب (لندن)

٭…عزیزہ فائزہ جاوید بنت مکرم محمد جاوید صاحب (لندن) ہمراہ مکرم حاذق محمود صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم طارق محمود صاحب (لندن)

٭… عزیزہ انیلہ قدیر (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالقدیر صاحب (لندن) ہمراہ مکرم عمیر اقبال صاحب ابن مکرم محمد اقبال صاحب (فارنہم۔ یوکے)

٭…عزیزہ مرینہ احمد بنت مکرم شفیق احمد (سندھی) صاحب (رضاکار شعبہ ضیافت یوکے) ہمراہ مکرم میر زین المحمد صاحب ابن مکرم ابرار احمد میر صاحب (لندن)

٭…عزیزہ زرلش صبا کھوکھربنت مکرم ظہیر احمد کھوکھر صاحب (لندن) ہمراہ مکرم عمیر احمد خان صاحب ابن مکرم محمد احمد خان صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ سائرہ اسحاق ناصر بنت مکرم محمد اسحا ق ناصر صاحب (کارکن دفتر جلسہ سالانہ یوکے) ہمراہ مکرم کلیم احمد صاحب ابن مکرم نصیر جاوید احمد صاحب (لیسٹر۔ یوکے)

٭…05؍جون بروز اتوار: آج دوپہر بارہ بجے خدام الاحمدیہ آسٹریلیا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button