اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ ولادت

٭…سیکرٹری صاحب مجلس نصرت جہاں تحریک جدید،ربوہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہماری بیٹی عزیزہ شاہدہ طیبہ اور داماد مکرم ظفر احمد اعوان صاحب (دارالصدر غربی حلقہ قمر۔ربوہ) کو مورخہ 16؍مارچ 2022ء کو پہلا نواسہ عطافرمایا ہے جس کا نام ‘عالیان صفی اللہ’رکھا گیا ہے۔

نومولود کی آمد سے ہم دونوں میاں بیوی پڑنانا اور پڑنانی بن گئے ہیں۔الحمدللہ۔ عزیز نو مولود کے والد عزیز ساجد صفی اللہ اور والدہ ( ہماری نواسی) عزیزہ فزہ جرمنی میں مقیم ہیں، عزیز نو مولود کے دادا مکرم منصور احمد صاحب کار کن شعبہ کمپیوٹر تحریک جدیدربوہ ہیں۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے عزیز کی عمر و صحت اور نیکی وتقویٰ میں برکت دے اور جماعت کے لیے بابرکت اور خدمت گذار وجود بنائے۔ دین ودنیا کی حسنات عطا کرے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین

٭…عطاءالحئی قمر صاحب العین (ابوظہبی)تحریر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مورخہ 25؍مئی 2022ء کو خاکسار کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے الحمدللہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بچے کا نام ‘مبرور احمد قمر’ عطا فرمایا ہے۔ نومولود مکرم نذیر احمد سندھی صاحب کا پوتا اور مکرم مقصود احمد صاحب کا نواسہ ہے۔ نومولود کے تایا مکرم حفیظ احمد شہزاد (مربی سلسلہ) اور چچا مکرم اعزاز احمد ظفر صاحب مربی سلسلہ نائیجر ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و تندرستی والا ، نیک صالح اور جماعت کے لیے بابرکت اور خدمت گذار وجود بنائے۔ دین ودنیا کی حسنات عطا کرے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین

سانحہ ارتحال

٭…منصور احمد ناصر صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لائبیریا سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی نسبتی ہمشیرہ عزیزہ نعیم اختر اہلیہ چودھری اقبال احمد صاحب بنت چودھری ارشد بیگ صاحب مرحوم ، جو میری تایا زاد بھی تھیں، 11؍ جون2022ءکی صبح جرمنی میں اچانک انتقال کر گئیں ۔اناللہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے ساتھ مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائےاور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پسماندگان میں مرحومہ نے تین بیٹیاں اور ایک بیٹے کے علاوہ ضعیف والدہ کو بھی یادگار چھوڑاہے ۔صرف چند ماہ قبل بڑی بیٹی کی شادی ہوئی تھی۔

احباب جماعت سے مرحومہ کے بچوں اور والدہ کےلیےدعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ ا ن کا خود حامی و ناصر ہو اور یہ گہرا صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…حافظ اسد اللہ وحید صاحب استاد جامعة المبشرین و مدرسۃ الحفظ سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ نہایت افسوس کےساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسة الحفظ سیرالیون کے ایک ہونہار طالبعلم عزیزم اسماعیل بنگورا کے والد مکرم ابراہیم بنگورا صاحب آف جماعت ٹومبوولا، روکوپر ریجن ،سیرالیون مورخہ 20؍اپریل 2022ء کو ماہ رمضان المبارک میں قلیل عارضہ کے بعد بعمر70 سال وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ان کے بیٹے عزیزم اسماعیل بنگورا بتاتے ہیں کہ مرحوم 2010ء میں بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔مرحوم نہایت ہنس مکھ اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے اور نماز باجماعت باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔مرحوم مسجد کے ہمسایہ تھے اور جماعتی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرتے تھے۔ مرحوم نے اپنے اکلوتے بیٹے کو باوجود غربت اور تنگدستی کے، جماعت کی خدمت کے لیے پیش کردیا جو اس وقت قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی اولاد کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button