کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

موسیٰ کا طور

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں:

میں دیکھ رہا ہوں کہ بجز اسلام تمام مذہب مردے ان کے خدا مردے اور خود وہ تمام پیرو مردے ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہوجانا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز ممکن نہیں ہرگز ممکن نہیں ۔

اے نادانو !تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزا ہے ؟ اور مردار کھانے میں کیا لذّت؟!!! آؤ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے ۔اور کس قوم کے ساتھ ہے۔وہ اسلام کے ساتھ ہے ۔اسلام اس وقت موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا بول رہا ہے۔ وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہوگیا۔آج وہ ایک مسلمان کے دل میں کلام کررہا ہے ۔

(ضمیمہ رسالہ انجام آتھم ،روحانی خزائن جلد11صفحہ345تا346)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button