امریکہ (رپورٹس)

28واں ریجنل اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ ایسٹ ریجن امریکہ

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ ایسٹ ریجن امریکہ کو اپنا اٹھائیسواں ریجنل اجتماع مورخہ 28؍مئی 2022ء بروز ہفتہ جماعت احمدیہwillingboro کی مسجد بیت النصرمیں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علی ذالک

کورونا وبا کی پابندیوں کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا اجتماع ہے جس میں خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کے علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ ریجنل اجتماع سے قبل خاکسارنےبطورناظم اعلیٰ حضورانور کی خدمت اقدس میں اس کے کامیاب انعقاد کے لیے دعائیہ خط لکھا۔

مکرم مدیل عبداللہ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ نے اجتماع کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی اور افتتاحی کلمات کہے۔ نائب مہتمم اطفال مکرم عالم زیب صاحب نے نیشنل شعبہ اطفال کی نمائندگی کی اور مکرم عمران احمد صاحب از نیشنل شعبہ صنعت و تجارت نے ورچوئل پریزنٹیشن پیش کی۔

اس اجتماع میں 161خدام و اطفال نے شرکت کی۔ جنہوں نے علمی و ورزشی مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لیا۔ علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، نظم، اذان، حفظ قرآن، تقریر اور تقریر فی البدیہ کے مقابلہ جات ہوئے۔

ورزشی مقابلہ جات میں باسکٹ بال، والی بال، کرکٹ، رسہ کشی، ٹینس، فٹ بال وغیرہ کے مقابلے ہوئے۔

اطفال الاحمدیہ کے Bouncy house، Dunk Tank اور انڈور باسکٹ بال کے مقابلہ جات کروائے گئے۔

اس کے علاوہ تمام شاملین اجتماع کےلیےبار بی کیو کا بھی انتظام کیا گیا۔

شام کوبیت الرحمان میری لینڈ میں حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی واقفین نوسے ورچوئل ملاقات تھی جس کےلیے تمام شاملین اجتماع واقفین نو کووہاں پہنچانے کےلیے خصوصی انتظام کیا گیا۔

الحمدللہ یہ ریجنل اجتماع اخوت و بھائی چارہ کا ایک بہت ہی خوبصورت نظارہ تھا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس اجتماع کی برکات سے مستفیض فرمائے اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے نیک اثرات کو ہمیشہ قائم رکھے اور خلافت خامسہ کے اس بابرکت سنہری دور میں ترقی کی شاہراہوں پر گامزن رکھے۔ آمین

(رپورٹ: محمد ظافر بشارت۔ قائد مجلس willingboro نیوجرسی امریکہ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button