اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭…مظہر احمد چیمہ صاحب پروف ریڈر الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کو گذشتہ 6 ماہ سے انگرون ٹونیل (ingrown toenail)کی تکلیف تھی ڈاکٹرز نے اس کی سرجری 22؍ جون کو کر دی ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور صحت و تندرستی سے نوازے۔آمین

٭…ذیشان محمود صاحب مربی سلسلہ سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ مکرم مبارک احمد طاہر صاحب سیکرٹری مجلس نصرت جہاں کو 18 جون کی شب ہلکا سا ہارٹ اٹیک آیا جس کے ساتھ ساتھ بلند فشار خون اور الٹی کی بھی شکایت تھی۔ موصوف طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ ربوہ میں 21 جون تک زیر علاج رہے۔طبیعت میں کافی سدھار ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی خاص درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔ آمین

٭…جمال خان صاحب آف ہالینڈ ابن مکرم خان عبدالرحمٰن خان صاحب سابق مشنری انچارج امریکہ و کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار نے کچھ عرصہ قبل الفضل انٹرنیشنل میں دعا کے لیے اعلان شائع کروایا کہ خاکسار کے مثانہ میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے بعد ڈاکٹرز کو ایک مرتبہ پھر شک گزرا کہ کینسر عود کر آیا ہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں biopsy وغیرہ لے کر ضروری ٹیسٹ کیے گئے نیز اس دوران انتڑیوں میں کینسر ہونے کے شک کی وجہ سے بھی تفصیلی تشخیصی مراحل طے کیے گئے۔

الحمدللہ کہ حضورِ انور اور احبابِ جماعت کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرمایا اور مورخہ 21؍ جون کو ڈاکٹرز نے خاکسار کو مطلع کیا ہے کہ انتڑیوں میں بھی کینسر کی علامات نہیں پائی گئیں مزید برآں مثانہ میں کینسر کے آثار پیدا ہونے کا جو احتمال تھا وہ بھی غلط ثابت ہوا۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کو ہر قسم کی بیماری اور پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔آمین

سانحہ ارتحال

٭…محمد محمود طاہر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ہماری بزرگ تائی جان محترمہ صادقہ بیگم صاحبہ اہلیہ الحاج مولوی محمد شریف صاحب سابق اکاؤنٹنٹ جامعہ احمدیہ مورخہ 20؍ جون 2022ء کو 98سال کی عمر میں نیویارک میں بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

آپ مولانا وسیم احمد ظفر صاحب مربی انچارج برازیل اور ڈاکٹر کریم احمد شریف صدر جماعت باسٹن کی والدہ تھیں۔

مرحومہ حضرت مسیح موعودؑ کے جلیل القدر صحابی حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ ہرسیاں والے کی بیٹی تھیں۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی دعاؤں کا وارث بنائے۔ آمین

اعلانِ نکاح

٭…درثمین احمدصاحبہ جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مورخہ 10؍جون 2022ء کو مسجد نور فرینکفرٹ میں خاکسار کے چھوٹے بھائی عزیزم فائق احمد ابن مکرم چودھری ظہور احمد صاحب کا نکاح عزیزہ باسلہ تنویربنت مکرم تنویر احمد ناصر آف جرمنی سے مبلغ دس ہزار یورو حق مہر پرقرار پایا ۔ مکرم حمزہ نصیر احمد مربی سلسلہ نے نکاح کا اعلان کیا اور دعا کروائی ۔ دونوں بچے اللہ کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں ۔عزیزم فائق احمد حضرت حسین بی بی چودھرانیؓ آف سعداللہ پورکا پڑپوتا اور حضرت بھائی محمود احمدؓ آف ڈنگہ کا پڑنواسہ ہے ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ یہ نکاح اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے طرفین کے لیے نسل در نسل بابرکت فرمائے۔آمین

اعلانِ ولادت

٭…درثمین احمدصاحبہ جرمنی سے یہ اعلان بھجواتی ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ عزیزہ کومل فاطمہ زوجہ لقمان احمد کو اللہ تعالیٰ نے دو بیٹیوں کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے ۔بچے کا نام ’عماز احمد ‘تجویز ہواہے ۔نومولود مکرم چودھری ظہور احمد صاحب کا نواسہ اور مکرم ظفر احمد ججا صاحب کا پوتاہے ۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچے کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے۔نافع الناس اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے، خلافت کا سچا فرمانبرار اور خلیفۂ وقت کا سلطانِ نصیر بنائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button