یورپ (رپورٹس)

جلسہ یومِ خلافت جماعت احمدیہ بیلجیم

(چوہدری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بیلجیم)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جماعت احمدیہ بیلجیم کی تمام جماعتوں نے 27؍مئی 2022ء بروز جمعۃ المبارک جلسہ یوم خلافت منانے کی توفیق پائی۔ پروگرام کے مطابق ہر لوکل جماعت و ریجن نے مقررہ دن یعنی 27مئی بروز جمعہ شام سات تا آٹھ بجے ایک گھنٹہ اپنا مقامی پروگرام منعقد کیا اور پھر آٹھ تا نو بجے تمام ریجنز مرکزی نیشنل پروگرام میں Youtubeکے لائیو لنک کے ذریعہ شامل ہوگئے۔ مقامی پروگراموں میں زیادہ تر نوجوانوں نے لوکل زبانوں میں تقاریر کیں اور Presentationsپیش کیں۔

لیئج ریجن میں فرنچ میں تقریر مکرم ڈاکٹر نعمان احمد باجوہ صاحب نے کی، اردو تقریر مکرم ارسلان احمد صاحب مربی سلسلہ نے خلافت سے وابستگی کے موضوع پر کی اور مکرم منیر احمد بھٹی صاحب نے خلافت کی اہمیت پر تقریر کی۔

ریجن انٹورپن میں تلاوت قرآن کریم حیدر احمد صاحب نے کی، نظم طارق حسین صاحب نے پیش کی جبکہ اردو تقریر مکرم شہریار اکبر صاحب مربی سلسلہ نے اطاعت خلافت کے موضوع پر کی۔ خاکسار (نمائندہ الفضل) کو اپنے ریجن میں برکات خلافت پر اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملا۔

دلبیک برسلز میں ڈاکٹر ادریس احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ بیلجیم کی زیر صدرات جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مکرم نویدالظفر صاحب نے کی اور نظم مکرم رانا گلفام صاحب نے پیش کی۔ ڈچ تقریر مکرم مشہود احمد صاحب نے کی جبکہ اردو تقریر مکرم محمود ناصر صاحب نے برکات خلافت کے موضوع پر کی۔ اسی طرح مکرم منور احمد بھٹی صاحب نے خلافت کی اہمیت کے موضوع پر اردو زبان میں تقریر کی۔ مرکزی طورپر تین زبانوں میں ایک ایک تقریر پیش کی گئی۔ مکرم امیرصاحب نے اردومیں اطاعت خلافت پر اپنی تقریر پیش کی ، مکرم احسان سکندر صاحب مشنری انچارج بیلجیم نے فرنچ میں جبکہ مکرم آصف بن اویس صاحب مربی سلسلہ نے ڈچ زبان میں کی۔ شام نو بجے مکرم امیر صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔

اس کے بعد ہرریجن میں افرادِ جماعت کو کھانا پیش کیا گیا اور بعد میں نماز مغرب و عشاء اداکی گئیں۔ اس طرح پورے بیلجیم میں جلسہ ہائے یومِ خلافت اختتام پذیر ہوئے۔ الحمدللہ

خلافت سہارا ہے ہم غم زدوں کا

اسے رکھ سلامت خدائے خلافت

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button