صحت

کریلے کے فائدے

(ضروری نوٹ: تمام نسخہ جات و اشیا اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں)

وزن میں کمی کا ذریعہ

کریلے میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے اس کےجوس کا استعمال جسم سے فاضل مادوں سمیت چربی کوبھی زائل کرتا ہے۔اس کے باقاعدہ استعمال سے وزن میں واضح کمی آتی ہے۔

نظر کے لیے مفید

کریلوں میں موجودبیٹا کیروٹین آنکھوں کے انفیکشن سے بچاتا ہے اور بینائی تیز کرتا ہے۔

نظامِ ہضم کے لیے مفید

جن افراد کو ہاضمہ پریشان کرتا ہےیا قبض کی شکایت ہے تو کریلے اس مرض سے چھٹکارا پانے میں بہترین مدد فراہم کرتے ہیں ۔کریلوں میں فائبر پائے جانے کے باعث نظامِ انہضام اور میٹا بولزم میں تیزی آتی ہے جس سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

گردوں میں پتھری

گردے میں پتھری کی بیماری بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو آپ کا گردہ خراب بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کریلے کا جوس گردوں میں سے پتھری نکالنے کا باعث بنتا ہے اور اس طرح مریض کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔ کریلے کا جوس گردوں میں موجود ہائی ایسڈ کو کم کرتا ہے۔ گردے کے مریض مناسب مقدار میں کریلے کا جوس پیئیں۔

جِلد کے لیے مفید

کریلے کو کھانے میں پکائیں یا پھر اس کا جوس پیئیں۔ دونوں صورتوں میں کریلے کا استعمال انسانی جلد کو فائدہ دیتا ہے۔ کریلے کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے انسانی جلد چمکنا شروع ہوجاتی ہے اور آہستہ آہستہ رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔ دراصل کریلا انسانی جسم میں موجود خون کو صاف کرتا ہے اور اس کے اثرات جلد پر پڑنا شروع ہوتے ہیں۔ جلد کو اچھا اور خوبصورت رکھنے کےلیے کریلے کے سوپ کا استعمال ضرور کریں۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button