اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستِ دعا

٭…مامون رشید صاحب مانیکا گوڑا،اوڈیشہ (انڈیا) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے خسر محترم محمد اظہر الحق صاحب سابق ناظم تعمیرات قادیان بڑھتی عمر کی وجہ سے کافی ضعیف ہو چکے ہیں اور بعض دفعہ ہوش میں نہیں رہتے ہیں موصوف کی صحت و سلامتی کے لیے نیز برادر نسبتی مکرم محمد بشیر الحق صاحب پنکال کا اوپن ہارٹ آپریشن ہوا ہے، طبیعت کا فی ناساز ہے۔

احباب جماعت سے انتہائی عاجزانه در خواست دعاہے کہ اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر شفائےکاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔آمین

سانحہ ارتحال

٭…شبیر احمد بلوچ،مبلغ سلسلہ ریجن ماں، آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسارکےوالدمحترم محمدیوسف بلوچ صاحب مقیم بستی صادق پورضلع عمرکوٹ سندھ 2 ماہ علیل رہنےکےبعدمورخہ 22جون 2022ء بروز بدھ بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔انا للّٰہ و انآ الیہ راجعون۔والدمحترم اللہ تعالی کےفضل سےپیدائشی احمدی نیز موصی تھے۔ مورخہ 24جون2022ءکوبہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی ہے۔ آپ نے 7بیٹےاور4بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ والد مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے اور ہمیں ان کی دعاؤں کاوارث بنائے نیز ان کی نیکیاں جاری رکھنےکی توفیق عطا فرمائے۔آمین

اعلان تبدیلیٔ نام

٭…سید مدثر رضا صاحب ولد سید خالد محمود صاحب ورجینیا یوایس اے تحریر کرتے ہیں کہ میں نے اپنا نام مدثر خالد سے بدل کر ’سید مدثررضا ‘رکھ لیا ہے۔ آئندہ مجھے اسی نام سے لکھا اور پکارا جائے۔

اعلانِ ولادت

٭…سید مدثر رضاصاحب آف ورجینیا یوایس اے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار اور زوجہ محترمہ سارہ کو مورخہ 12؍جون 2022ء کو تیسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام ’سید فیضان عبداللہ ‘تجویز ہواہے ۔ زچہ وبچہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہیں۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ نو مولود کو اسم با مسمیٰ، نیک قسمت، اسلام اور احمدیت کے لیے مفید وجود، خلافت کا سچا اطاعت گزار اور ملک و قوم کے لیے بابرکت وجود بنائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button