افریقہ (رپورٹس)

جلسہ یومِ خلافت تینکودوگو، بورکینافاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل سے برکینافاسو کے ریجن تینکودوگو کو مورخہ 27؍مئی 2022ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مکرم زالے طاہر صاحب نے تلاوت قرآن کریم کی جس کے بعد خاکسار نے خلافت احمدیہ کی اہمیت اور اس کے ساتھ وابستگی قائم رکھنے کی اہمیت پر تقریر کی۔ نیز خلفائے احمدیت کے قبولیت دعا کے واقعات پیش کیے۔ اس جلسے میں 5غیراحمدی احباب سمیت کل 40افرادنے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ یہ جلسہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خلافت احمدیہ کی محبت کو دلوں میں قائم کرنے والی ہو۔ اور تینکودوگو جماعت خلافت کی آواز پر ہر دم عمل کرنے والی ہو اور خلافت کے ہر حکم کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے والی ہو۔ آمین

(رپورٹ: مرزا عطاالرؤف۔ مربی سلسلہ تینکودوگو ریجن بورکینافاسو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button