مصروفیات حضور انور

مصروفیات حضور انور مورخہ یکم تا 07؍ اگست 2019ء

مورخہ یکم تا 07؍ اگست 2019ء کے دوران حضرت خليفۃ الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

یکم اگست بروز جمعرات: حضور انور نے آج نمازِ ظہر سے قبل مسجد مبارک کے باہر تشريف لا کر مکرمہ بشریٰ تبسم صاحبہ (اہلیہ مکرم عبد الوحید نجمی صاحب۔ لندن) کي نماز جنازہ حاضر پڑھائي اور پسماندگان سے ملاقات فرمائي۔ نیز 6 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب بھی پڑھائی۔

٭… آج شام کو حضور انور جلسہ سالانہ برطانیہ کو برکت بخشنے کے لیے حدیقۃ المہدی روانہ ہوگئے۔ حضور انور نے نمازِ مغرب و عشاء حدیقۃ المہدی میں مردانہ جلسہ گاہ میں جمع کرکے پڑھائیں۔حضورِ انور نے جلسہ گاہ میں تین راتیں اور تین دن قیام فرمایا اور 4؍اگست کی رات واپس اسلام آباد رونق افروز ہو گئے۔

02؍اگست بروز جمعۃ المبارک (جلسہ سالانہ یوکے کا پہلا روز): حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے حدیقۃ المہدی، آلٹن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ ميں جلسہ سالانہ کی اہمیت اورکارکنان کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے نصائح فرمائیں۔

٭…آج ساڑھے چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ یو کے کی تقریب پرچم کشائی ہوئی اور حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے لوائے احمدیت لہرایا۔ جیسے ہی حضورِ انور نے لوائے احمدیت لہرایا فضا نعروں سے گونج اٹھی۔ اس کے بعد حضورِ انور نے دعا کروائی اور جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس کے لیے جلسہ گاہ میں تشریف لے گئے۔ حضور انور نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں جماعت کو تقویٰ پر چلنے کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصود تقویٰ ہے جس کے بغیر ممکن ہی نہیں کہ انسان گناہوں سے بچ سکے۔

03؍اگست بروز ہفتہ (جلسہ سالانہ یوکے کا دوسرا روز): آج دوپہر بارہ بجے کے قریب حضور انور جلسہ گاہ مستورات تشریف لے گئے اور مستورات کے اجلاس سے خطاب فرمایا۔ حضور انور نے اپنے خطاب میں عورتوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ حیا عورت کا زیور ہے اور یہی وہ زینت ہے جس پر عورت کو فخر ہونا چاہیے۔

٭… آج شام کو حضور انور نے جلسہ سالانہ کے تیسرے اجلاس سے خطاب فرمایا اور سال 2018-2019ء کے دوران دنیا بھر میں ہونے والی جماعتی ترقیات کا تذکرہ فرمایا۔

اس کے بعد مندرجہ ذیل وفود کی حضور انور کے ساتھ ملاقات ہوئی: ریویو آف ریلیجنز، نمائندگانIHCR، یو ایس اے (کانگریس سٹاف)، یو ایس اے (یو ایس کمیشن آف ریلجس فریڈم) اور کینیڈا (منسٹر اور ایم پی پی)

٭… حضورِانور شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب Reserve Iمیں تشریف لائے جو تبشیر کی مارکی کہلاتی ہے اور مہمانوں کے ساتھ عشائیہ میں شرکت فرمائی۔ بعد ازاں حضور انورنے دعا کروائی اور مارکی سے تشریف لے گئے۔ مارکی کے باہر حضور انور نے ذو الحجہ کا چاند دیکھ کر دعا کی۔

بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ریویو آف ریلیجنز کی نمائش پر تشریف لے گئے جہاں القلم پراجیکٹ اور نمائش کے لیے رکھی گئی دیگر چیزوں کو دیکھ کر ممبرانِ ٹیم کی حوصلہ افزائی فرمائی اور پھر جلسہ گاہ میں تشریف لا کر نماز مغرب وعشاء جمع کر کے پڑھائیں اور اپنی رہائش گاہ تشریف لے گئے۔

04 ؍اگست بروز اتوار (جلسہ سالانہ یوکے کا تیسرا روز): آج ایک بجے کے قریب حضور انور مردانہ جلسہ گاہ میں عالمی بیعت کے لئے تشریف لائے۔ حضورِ انور بیعت کے الفاظ پڑھتے اور تمام حاضرینِ جلسہ اور دنیا بھر کے احمدی لائیو اس بابرکت تقریب میں شامل ہوتے ہوئے حضورِ انور کی اقتدا میں یہ الفاظ دہراتے رہے۔ عالمی بیعت کے بعد تمام احباب حضور کی اقتدا میں اپنے مولیٰ کریم کے حضور سجدۂ شکر میں گر گئے اور تکمیلِ سجدہ کے بعد یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ بعد ازاں پیارے حضور نے نمازِ ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائیں اور اپنے دفتر واپس تشریف لے گئے۔

٭… آج شام کو حضور انور نے جلسہ سالانہ یوکے اختتامی اجلاس سے خطاب فرمایا۔اپنے خطاب میں حضور انور نے اسلامی تعلیمات، جو حقیقی امن کی ضامن ہیں، کا تذکرہ فرمایا۔ حضور انور نے جلسہ سالانہ کا اختتام دعا کے ساتھ فرمایا۔

٭… اس کے بعد مندرجہ ذیل شعبہ جات کے ممبران کی حضور انور کے ساتھ گروپ فوٹوز ہوئیں: صدران انصار للہ، صدران خدام الاحمدیہ،ممبران IAAA، ‘‘الاسلام ’’ ویب سائٹ ٹیم، اور خدام الاحمدیہ امریکہ (جلسہ سالانہ وقار عمل ٹیم)۔ مزید برآں شام 7؍ بجے کے قریب دنیا بھر سے جلسہ سالانہ میں شرکت کی غرض سے تشریف لانے والے 9؍ وفود کی حضور انور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ یہ مہمان کینیڈا (قدیمی باشندے)، چین، یو ایس اے (Uyghur کمیونٹی)، یونان، سنگاپور، آئر لینڈ، آسٹریا؍ سوئٹزر لینڈ، فرانس؍ فرنچ گیانا، اور گھانا ؍یوگنڈا سے تعلق رکھتے تھے۔

٭… حضور انور نے نمازِ مغرب و عشاء جمع کرکے مردانہ جلسہ گاہ میں پڑھائیں جس کے بعد حضورِانورنے ایک تقريب نکاح کو برکت بخشي۔ مکرم عطاء المجيب راشد صاحب (امام مسجد فضل لندن) نے دو نکاح پڑھائے جبکہ حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے اس نکاح کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي ۔

05 ؍اگست بروز سوموار: آج حضور انور کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے 13؍ وفود کی ملاقات ہوئی۔ یہ مہمان اٹلی، بیلجیم، ہالینڈ، پیراگوۓ؍ یوروگوۓ؍ ایکوڈور؍ ہنڈوراس، سلوینیا؍ میسیڈونیا، سپین، آئس لینڈ، سیرالیون، بیلیز، گیبون، کبابیر، قرغیزستان اور دیگر رشین ممالک سے تشریف لائے تھے۔
٭… حضورِانور نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ ظہر و عصر پڑھانے کے بعددرج ذيل 27؍ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران نکاحوں کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔:

٭…عزیزہ خولہ صہیب بنت مکرم سید صہیب احمد صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم اسامہ رحمان صاحب(متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم نفیس الرحمان صاحب

٭…عزیزہ(ڈاکٹر) حُمدیٰ محمود(واقفۂ نو) بنت مکرم طارق محمود کھوکھر صاحب (مربی سلسلہ۔کرونڈی ضلع خیر پور) ہمراہ مکرم حاشر محمود صاحب (مربی سلسلہ۔گوٹھ شیر پور ٹالی ضلع عمر کوٹ) ابن مکرم محمد ارشد صاحب

٭…عزیزہ(ڈاکٹر)روبینہ مظفر (واقفۂ نو) بنت مکرم میاں مظفر احمد صاحب(مربی سلسلہ دفتر PSربوہ) ہمراہ مکرم میر مبرور احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم میر مظفر احمد صاحب (ربوہ)

٭…عزیزہ حانیہ وحید (واقفۂ نو) بنت مکرم وحید احمد بٹ صاحب(جرمنی) ہمراہ مکرم برھان احمد کاشف جنجوعہ (مربی سلسلہ ۔حال جرمنی) ابن مکرم احمد حسنی جنجوعہ صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ عطیۃ الکریم (واقفۂ نو) بنت مکرم عطاء الرب صاحب(ڈاہر انوالہ ضلع بہاولنگر) ہمراہ مکرم طاہر حمید صاحب (مربی سلسلہ۔گجرات) ابن مکرم بشارت احمد صاحب (ربوہ)

٭…عزیزہ فائقہ عروج بنت مکرم ظفراقبال صاحب(میر پور خاص) ہمراہ مکرم اویس احمدتارڑ صاحب(مربی سلسلہ۔ نسیم آباد فارم ضلع عمرکوٹ) ابن مکرم محمد اسلم تارڑ صاحب

٭…عزیزہ فریدہ صدف بنت مکرم مبشر احمد بھٹی صاحب(گوجرنوالہ) ہمراہ مکرم کلیم احمد خالد صاحب (مربی سلسلہ۔ نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ ربوہ) ابن مکرم نسیم احمد خالد صاحب

٭…عزیزہ بریرہ محمود بنت مکرم محمد محمود صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم فیصل مظفر صاحب (مربی سلسلہ۔ جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم مظفر احمد صاحب ٭…عزیزہ شمائلہ فرید بنت مکرم فرید اختر صاحب (کراچی) ہمراہ مکرم ادیب احمد بلوچ صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم مظہر احمد بلوچ گوپانگ صاحب

٭…عزیزہ حرا بشارت بنت مکرم بشارت حمید صاحب (کرچی) ہمراہ مکرم عمر احمد بلوچ صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم مظہر احمد بلوچ گوپانگ صاحب

٭…عزیزہ سابحہ طاہر بنت مکرم مبشر احمد صاحب (راولپنڈی) ہمراہ مکرم وقار احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم افتخار احمد صاحب

٭…عزیزہ دُرِّ ثمین احمد (واقفۂ نو۔ امریکہ) بنت مکرم مدثر احمد صاحب (واقفِ زندگی۔ نائیجیریا) ہمراہ مکرم حارث احمد خان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم منصور احمد صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ حانیہ عاطف بنت مکرم حامد مقصود عاطف صاحب مرحوم(مربی سلسلہ)ہمراہ مکرم عطاء المنیب صاحب (واقف نو) ابن مکرم عبد المجید اعوان صاحب (ربوہ)

٭…عزیزہ صباحت محمود علی بنت مکرم صداقت محمود علی صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم ظہیر الدین صاحب ابن مکرم غلام احمد قادر صاحب (مربی سلسلہ۔ بٹالہ انڈیا)

٭…عزیزہ ملیحہ ایاز (واقفۂ نو) بنت مکرم ایاز محمود صاحب (آسٹریلیا) ہمراہ مکرم منیب احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم نسیم احمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ باسمہ ریحانہ ملک (واقفۂ نو) بنت مکرم عبد الباسط ملک صاحب (لندن) ہمراہ مکرم محمد طلحہ قمر (واقفِ نو) ابن مکرم محمد ساجد قمر صاحب (کرائیڈن)

٭…عزیزہ تاشفین طاہر جٹھول (واقفۂ نو) بنت مکرم طاہر احمد جٹھول صاحب (سربٹن۔ یوکے) ہمراہ مکرم شہزاد احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم سلیم احمد صاحب (صدر جماعت شیفیلڈ)

٭…عزیزہ رابعہ احمد بنت مکرم مبشر احمد صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم نعمان احمد باجوہ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد بوٹا باجوہ صاحب (بیلجیم)

٭…عزیزہ نتاشا احمد بنت مکرم ناصر احمد صاحب (مورڈن) ہمراہ مکرم محمد کامران میاں صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد رفیع میاں صاحب (لندن)

٭…عزیزہ تاشفہ حبیب بنت مکرم مرزا حبیب بیگ صاحب (لندن) ہمارہ مکرم حافظ منیر احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم شریف احمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ صوفیہ ذوفشاں درد بنت مکرم ڈاکٹر احمد کرشن درد صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم فائق احمد ملک صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم شاہد سعید ملک صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ مائرہ احمد بنت مکرم منیر ذو الفقار صاحب (ناصر آباد فارم۔ سندھ) ہمراہ مکرم اعتصام جاوید خان صاحب ابن مکرم جاوید اقبال خان صاحب (ملتان)

٭… عزیزہ سیدہ ماریہ شاہ بنت مکرم سید کلیم احمد شاہ صاحب (کرائیڈن) ہمراہ مکرم دانیال احمد غفور صاحب ابن مکرم عبد الواسع غفور صاحب (لیمنگٹن سپا، یوکے)

٭…عزیزہ تحمیدہ رشید بنت مکرم اقبال محمود رشید صاحب (کرالی۔ یوکے) ہمراہ مکرم صباحت احمد صاحب ابن مکرم شوکت پرویز چودھری صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ ارفع طاہر بنت مکرم طاہر احمد صاحب (سٹیوینیج۔ یوکے) ہمراہ مکرم نصیر احمد آصف صاحب ابن مکرم رشید احمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ راضیہ رانا بنت مکرم مسعود احمد رانا صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم مصوّر چودھری صاحب ابن مکرم مبشر احمد چودھری صاحب (آلڈر شاٹ۔ یوکے)

٭…عزیزہ شائمہ اسحاق ڈار بنت مکرم محمد اسحاق ڈار صاحب (ھَل۔یوکے) ہمراہ مکرم مبشر احمد مبین صاحب ابن مکرم خواجہ محمد مبین صاحب (جرمنی)

06 ؍اگست بروز منگل: آج حضور انور کے ساتھ مختلف ممالک ے تشریف لانے والے مہمانوں کے 12 وفود کی ملاقات ہوئی۔ یہ مہمان ارجنٹائن، برکینافاسو، بینن، سینٹرل افریقن ریپبلک، گیمبیا، ہیٹی، جاپان، مارشل آئی لینڈ، نائیجیریا، سینیگال اور یو ایس اے سے تشریف لائے تھے۔

07 ؍اگست بروز بدھ: آج حضور انور کے ساتھ دنیا بھر سے جلسہ میں شمولیت کے لیے تشریف لانے والے مہمانوں کے 12 وفود کی ملاقات ہوئی۔ یہ مہمان البانیا، برازیل، لائبیریا، MTA افریقہ، کیمرون، گنی کناکری، انڈونیشیا؍ ملائیشیا؍ تھائی لینڈ، گوائٹے مالا؍ کیوبا؍ کولمبیا، مایوٹ آئی لینڈ، کیمن آئی لینڈ، بوسنیا، اور میکسیکو سے تشریف لائے تھے۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

مورخہ22؍جولائی تا یکم اگست 2019ء کے دوران حضورِ انور نے تین روز دفتري اور نو روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، ذيلي تنظيموں کے صدور ، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہنمائي حاصل کي۔

اس عرصہ کے دوران281؍ فيمليز اور222؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 43؍ ممالک سے تھا جن ميںامریکہ، کینیڈ، جرمنی، پاکستان، فن لینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈیا، ماریشس، فرنچ گیانا، سویٹزر لینڈ، گھانا، تنزانیہ، بیلجیم، ناروے، فرانس، سری لنکا، کبابیر، یوگینڈا، نائجیریا، کانگو کنشاسا، سویڈن، سیرالیون، برونڈی، کیمرون، آئس لینڈ، سپین، آئرلینڈ، گیمبیا، انڈونیشیا، ری یونین آئی لینڈ، گنی کناکری، گوئٹے مالا، یوکے، ترکی اور عرب کے کچھ ممالک شامل ہیں ۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button