یورپ (رپورٹس)

سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ سویڈن 2022ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ سویڈن کو اپنا سہ روزہ سالانہ اجتماع 17 تا 19؍جون 2022ء کو مسجد محمود مالمو میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

اس اجتماع میں سویڈن کی پانچوں مجالس کے خدام شامل ہوئے۔ اس کا افتتاحی اجلاس بروز جمعہ شام 6 بجے شروع ہوا جس میں مہمان خصوصی مبلغ انچارج سویڈن مکرم آغا یحیٰ خان صاحب تھے۔آپ نے دفاع اسلام اور خدام کی ذمہ داریوں کے متعلق تقریر کی۔

اس کے علاوہ ایک تلقین عمل کا اجلاس ہوا جس میں صدر مجلس خدام الاحمدیہ مکرم کاشف محمود ورک صاحب نے خدام سے زندگی کے مقصد کے بارہ میں اہم امور بیان کیے۔

مہتمم خدمت خلق مکرم سعود احمد صاحب نے اجتماع کے پہلے دن مسابقت بالخیرات کی رُو سے ایک چیلنج کا اعلان کیا۔ اس چیلنج کے مطابق تمام مجالس کے مابین افریقہ واٹر پمپ منصوبہ کے لیے رقم جمع کرنے کا مقابلہ کروایا گیا۔ اس کے نتائج حد درجہ خوش آئند تھے۔ کُل رقم 44،000سویڈش کرونر سے کچھ زائد تھی جو کہ صرف تین دنوں میں اکٹھی کی گئی۔ الحمد للہ

اجتماع سے قبل ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے امسال مجلس خدام الاحمدیہ سویڈن کے لیے ایک تفریحی سفر کا پلان بنایا ہے جس کے مطابق امسال خدام اگست میں ناروے روانہ ہوں گے۔ خدام کے سامنے اجتماع کے دوران تفریحی مقامات اور سفر کے بارے میں تفصیل پیش کی گئی۔

شعبہ اشاعت کے تحت اجتماع کے موقع پر ایک کتاب جو مجلس نے تیار کی یعنی ’سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام‘ مصنفہ حضرت مصلح موعودؓ کا سویڈش ترجمہ تمام خدام کو پیش کی گئی نیزخدام الاحمدیہ سویڈن کا سالانہ مجلّہ Granovaکا حالیہ شمارہ بھی تقسیم ہوا۔ اسی طرح شعبہ صنعت و تجارت نے ایک فوڈ سٹال بھی لگایا تھا جس سے خدام محظوظ ہوئے۔

سالانہ اجتماع کے دوران علمی اور ورزشی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، نظم، دینی معلومات، تقریر فی البدیہہ، مشاہدہ معائنہ اور بیت بازی شامل تھے ۔ کھیلوں کے انفرادی مقابلہ جات میں دوڑ 100میٹر، دوڑ 1500 میٹر اور ریلے دوڑ کے علاوہ گولا پھینکنا اور کلائی پکڑنا شامل تھے ۔ اجتماعی مقابلہ جات میں رسہ کشی، کرکٹ، والی بال اور فٹ بال شامل تھے۔

مجلس اطفال الاحمدیہ سویڈن کا سالانہ اجتماع بھی مورخہ 17 تا 19؍جون منعقد ہوا جس میں علمی و ورزشی مقابلے منعقد ہوئے۔ علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، نظم، تقریر، اذان، دینی معلومات اور حفظ قرآن کے مقابلے منعقد ہوئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے وبا کے تین سالہ وقفہ کے بعد خدام بہت شوق کے ساتھ اس اجتماع میں شامل ہوئے۔ تمام اجتماع کے ناظمین نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انتھک محنت کی۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

اجتماع کے آخر پر امیر جماعت احمدیہ سویڈن مکرم وسیم احمد ظفر صاحب نے تقریر کی اور خدام و اطفال کے مشترکہ اختتامی اجلاس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر گزشتہ سال کا علم انعامی بھی تقسیم ہوا جو کہ امسال مجلس خدام الاحمدیہ مالمو اور مجلس اطفال الاحمدیہ سٹاک ہالم کو ملا۔ اختتامی اجلاس کو براہ راست یوٹیوب پر نشر کیا گیا تاکہ والدین بھی اس میں شرکت کر سکیں۔ اس کا لنک درج ذیل ہے۔

اجتماع میں کُل حاضری 221 رہی جس میں 156 خدام اور 55 اطفال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 18 مہمان بھی شامل ہوئے۔

(رپورٹ: رضوان احمد۔ معتمد مجلس خدام الاحمدیہ سویڈن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button