مصروفیات حضور انور

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی مصروفیات مورخہ 08؍ تا 11؍ اگست 2019ء

مورخہ 8؍ تا 11؍ اگست 2019ءکے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات کے علاوہ ديگر امورکي ايک جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…9؍ اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے مسجد بیت الفتوح،مورڈن ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ ميں جلسہ سالانہ یوکے 2019ء کے کامیاب انعقاد کے بعد جلسے میں شامل مہمانوں کے تاثرات کا ذکر فرمایا۔

نمازِ جمعہ کے بعد مسجد بیت الفتوح کے احاطہ میں ہی کینیڈا سے جلسہ سالانہ برطانیہ کے وقارِ عمل میں شرکت کے لیے آنے والے خدام کی حضورِ انور کی ملاقات اور تصویر ہوئی۔

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ انڈونیشیا کے وفد کی ملاقات

٭… آج شام چھے بجے حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ دنیا کے 73ممالک سے تشریف لانے والے 415مرکزی عہدیداران ربوہ و قادیان، امرائے ممالک ،نیشنل صدور اور مبلغین سلسلہ کی مرکزِ احمدیت اسلام آباد ٹلفورڈ میں موجود ایوانِ مسرور میں ایک میٹنگ ہوئی۔

حضورِ انور 06؍ بج کر 07؍ منٹ پر ایوانِ مسرور میں رونق افروز ہوئے۔

میٹنگ کا آغاز سورۃ النصر کی تلاوت سے ہوا جو محترم میر وسیم الرشید صاحب (مبلغ سلسلہ سیرالیون)نے کی۔

اس میٹنگ میں حضورِ انور نے امرائے ممالک و مبلّغین انچارج ممالک سے مختلف امور کی بابت جائزہ لیا اور ہدایات عطا فرمائیں۔

حضورِ انور نے نومبائعین سے مستقل طور پر رابطہ رکھنے کی تاکید فرمائی اور ان کی تربیت کرنے اور انہیں مالی نظام کا حصہ بنانے کی طرف خاص توجہ دینے کا ارشاد فرمایا۔

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ یو ایس اے کے وفد کی ملاقات

حضورِ انور نے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے پیغام کو پھیلانے کے لیے لیف لیٹنگ (leafletting) کے کام کو مزید منظم اور بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کرنے کا ارشاد فرمایا۔ اس ضمن میں ذیلی تنظیموں کو مزید فعال کرنے پر زور دیا۔

حضورِ انور نے واقفینِ نَو کی بہتر کیریئر پلاننگ کے ذریعے انہیں جماعت کے لیے مفید وجود بنانے کی طرف بھی توجہ دلائی۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے میٹنگ کا اختتام شام 07؍ بج کر 41؍ منٹ پر دعا کے ساتھ کروایا۔ دعا کے بعد درج ذیل تفصیل کے مطابق 19؍گروپ فوٹوز ہوئیںجن میں مختلف ممالک سے تشریف لانے والے نیز مرکزی دفاتر میں کام کرنے والے مبلّغین کرام کے گروپس شامل ہیں:

1۔ وفد قادیان؍ انڈیا

2۔ نمائندگان تحریک جدید انجمن احمدیہ، ریسرچ سیل، جامعہ احمدیہ ربوہ، نور فاؤنڈیشن

3۔ نمائندگان صدر انجمن احمدیہ، دیگر مربیان از پاکستان

4۔ دیگر دفاتر از ربوہ

5۔ پاکستان اور انڈیا کے علاوہ ایشین ممالک: بنگلہ دیش، جاپان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور عرب کے بعض ممالک

6۔ افریقہ (فرنچ ممالک): ماریشس، آئیوری کوسٹ، بورکینا فاسو،سینیگال، کونگو کنشاسا، کیمرون، گنی کناکری، مالی، مایوٹ آئی لینڈ، بینن، ٹوگو،ری یونین، مراکش

7۔ افریقہ (انگلش ممالک): گیمبیا، نائیجیریا، برونڈی، تنزانیہ، سیرالیون، گھانا، یوگنڈا، زمبابوے

8۔ کینیڈا و دیگر ممالک: بولیویا، بیلیز، پیراگوائے، جمائیکا، کیمن آئی لینڈ

9۔ امریکہ و دیگر ممالک: ارجنٹائن، برازیل، سرینام، فرنچ گیانا، گیانا، میکسیکو، ہنڈوراس، آسٹریلیا، مارشل آئی لینڈز، نیوزی لینڈ، ہیٹی، گوئٹے مالا

10۔ یوکے (بدون اساتذہ جامعہ احمدیہ یوکے و مرکزی دفاتر)

11۔ جرمنی (بشمول اساتذہ جامعہ احمدیہ جرمنی)

12۔ یوکے اور جرمنی کے علاوہ یورپین ممالک: سپین، سویڈن، ہالینڈ، بیلجیم، آسٹریا، آئر لینڈ، آئس لینڈ، البانیہ، بوسنیا، ڈنمارک، سلووینیا، سوئٹزر لینڈ، فرانس، فن لینڈ، مقدونیہ، یونان، رشین ممالک (رشیا، قزاخستان، تاتارستان)

13۔ مرکزی وکالتیں و دفتر: وکالت تبشیر، وکالت مال، وکالت تعمیل و تنفیذ، دفتر پرائیویٹ سیکرٹری

14۔ مرکزی وکالتیں : وکالت اشاعت طباعت، وکالت اشاعت براۓ ترسیل، وکالت تصنیف

15۔ مرکزی ڈیسک: عرب ڈیسک، فرنچ ڈیسک، بنگلہ ڈیسک، رشین ڈیسک، سواحیلی ڈیسک، انڈونیشن ڈیسک، ٹرکش ڈیسک، چائینیز ڈیسک

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ قرغیزستان کے وفد کی ملاقات

16۔ دیگر مرکزی دفاتر: وقف نو، MTA، الفضل انٹرنیشنل، احمدیہ آرکائیوز اینڈ ریسرچ سنٹر، ریویو آف ریلیجنز، مخزن تصاویر، پریس اینڈ میڈیا، رقیم پریس، رسالہ التقویٰ، خدام الاحمدیہ، ٹیلیفون ایکسچینج، سنٹرل آڈیٹر

17۔ اساتذہ جامعہ احمدیہ یوکے

18۔ شاہدین جامعہ احمدیہ یوکے 2019ء

19۔ شاہدین جامعہ احمدیہ جرمنی 2019ء

بعد ازاں تمام معزز مہمان حضورِ انور کی معیت میں عشائیہ میں شامل ہوئے۔ عشائیہ کے اختتام پر حضورِ انور نے 8؍ بج کر 30؍ منٹ پر دعا کروائی۔ بعد ازاں حضورِ انور کی اقتدا میں نمازِ مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔

٭…10؍ اگست بروز ہفتہ: آج دیگر دفتری ملاقاتوں کے علاوہ جلسہ سالانہ میں شرکت کی غرض سے تشریف لانے والے 7؍ وفود کی حضور انور کے ساتھ ملاقات تھی۔ ان کا تعلق گیمبیا، گھانا، ماریشس اور بعض عرب ممالک سے تھا۔ مزید برآں افریقہ کے مختلف ممالک میں کام کرنے والے رقیم پریس کے نمائندگان نے بھی حضورِ انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔اس کے علاوہ وکلاء IHRC کی بھی حضور انور سے ملاقات ہوئی۔

حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ارجنٹینا کے وفد کی ملاقات

٭…حضورِانور نے مسجد مبارک اسلام آباد ميں نمازِ ظہر و عصر پڑھانے کے بعددرج ذيل 08؍ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران نکاحوں کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي۔

٭…عزیزہ مریم النساء بنت مکرم محمد عالم صاحب (گولارچی ضلع بدین) ہمراہ مکرم ریحان احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ نوشہرو فیروز) ابن مکرم عزیز احمد صاحب

٭…عزیزہ زویا احمد بنت مکرم امجد احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم نفیس احمد قمر صاحب (مربی سلسلہ۔ التقویٰ میگزین) ابن مکرم ظریف احمد قمر صاحب (لندن)

٭… عزیزہ عطیۃ المصور (واقفۂ نو) بنت مکرم مبشر احمد صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم عزیزم لبیب احمد اطہر صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم طاہر محمود صاحب

٭… عزیزہ کنزہ محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم محمود احمد بھٹی صاحب شہید (کینیڈا) ہمراہ مکرم عامر مہاراج صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم نصیر مہاراج صاحب (کینیڈا)

٭… عزیزہ مریم بنت مکرم خالد محمود صاحب (نواب شاہ) ہمراہ مکرم عطاء الکریم صاحب(واقفِ نو) ابن مکرم غلام مصطفیٰ صاحب (ناصر آباد ضلع عمر کوٹ)

٭… عزیزہ سحرش ناز بنت مکرم مبارک احمد طاہر صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم عبد المعید انیس صاحب (کینیڈا) (پوتا مکرم عبد الکریم صاحب عرف بے وس کملا) ابن مکرم وزیر خان صاحب (ڈیرہ غازی خان)
٭… عزیزہ مناہل بربوش بنت مکرم عبادہ بربوش صاحب (لندن) ہمراہ مکرم فیضان منور صاحب ابن مکرم منور احمد صادق صاحب (لندن)

٭… عزیزہ سارہ مبارکہ ناصر بنت مکرم سید محمد عارف ناصر صاحب (بورنمتھ) ہمراہ مکرم Sanjeev Maini صاحب ابن مکرم Roshan Maini صاحب (یوکے)

٭…ان نکاحوں کے اعلانات کے بعد حضورِ انور نے جماعت احمدیہ برطانیہ کی جانب سے جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے مرکزی نمائندگان کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے کو برکت بخشی۔

11 ؍ اگست بروز اتوار: آج نمازِ ظہر و عصر کے بعد حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مرکزِ احمدیت میں PAAMA کی جانب سے جلسہ سالانہ یوکے پر تشریف لانے والے افریقن مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کی تقریب کو سرفراز فرمایا۔ نمازوں سے قبل PAAMA نے اپنی تقریب کا آغاز کر دیا تھا۔ نمازوں کے بعد حضورِ انور تقریب میں تشریف لائے اور امسال ‘عبدالوہاب آدم ایوارڈ’ اور ‘عبدالرحیم نیّر ایوارڈ’ کے حق دار قرار پانے والے دو دو مبلغین ؍واقفینِ زندگی کو ایوارڈز سے نوازا۔ بعد ازاں دعا ہوئی اور پھر ظہرانہ ہوا۔

ملاقات حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز

مورخہ 05؍ تا 11؍ اگست 2019ء کے دوران حضورِ انور نے ایک روز دفتري اور پانچ روز ذاتي ملاقاتيں فرمائيں۔ متعدد افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے اپني دفتري ملاقاتوں ميں ہدايات اور رہنمائي حاصل کي۔

اس عرصہ کے دوران230؍ فيمليز اور182؍ احباب نے انفرادي طور پرحضورِ انور سے ملاقات کي سعادت حاصل کی۔ اپنے آقا سے ملاقات کے ليے حاضر ہونے والے ان احبابِ جماعت کا تعلق 55؍ ممالک سے تھا جن ميں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہنڈورس، برازیل، بیلیز، گوئٹے مالا، پیراگواۓ، جاپان، جمیکا، سویڈن، ڈنمارک، ناروے، بیلجیم، آئر لینڈ، ہالینڈ، جرمنی، فن لینڈ، سپین، مقدونیہ، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، ملائشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، ماریشس، نائیجیریا، گھانا، لائبیریا، فجی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، تنزانیہ، بورکینافاسو، یوگنڈا، ساؤتھ افریقہ، کینیا، بینن، سینیگال، یوکے اور بعض عرب ممالک شامل ہیں۔

اَللّٰھُمَّ أَيِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وکُنْ مَعَہٗ حَيْثُ مَا کَانَ وَانْصُرہُ نَصْرًا عَزِيْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button