یورپ (رپورٹس)

نیشنل پکنک مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم 2022ء

(توصیف احمد۔ مربی سلسلہ و صدر مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم)

اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور رہنمائی میں مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کو سال بھر متعدد تربیتی و تفریحی پروگرام کے انعقاد کی توفیق ملتی ہے۔ ان پروگرامز میں ایک خاص تفریحی پروگرام نیشنل پکنک کا ہوتا ہے، جو خدام بہت پسند کرتے اور اس میں بہت شوق سے حصہ لیتے ہیں۔

امسال نیشنل پکنک کے لیے بیلجیم کے شہر maasmechelen میں رافٹنگ (rafting) کا پروگرام بنایا گیا۔ نیشنل پکنک کا انعقاد مورخہ 17؍جولائی بروز اتوار ہوا، جس میں بیلجیم کی مختلف مجالس سے چالیس سے زائد خدام نے حصہ لیا۔ تمام خدام Kajak Maasland کے سٹارٹنگ پؤنٹ پر جمع ہوئے، جہاں سے ایک بجے رافٹنگ کرنی شروع کی اور شام سات بجے تیرہ کلو میٹر کا تھکا دینے والا فاصلہ تہہ کر کے اپنے اختتامی پؤنٹ تک پہنچے۔ اس پروگرام میں تمام شاملین کے لیے مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے کھانے اور ریفریشمنٹ کا انتظام تھا۔ تمام خدام کے لیے یہ ایک منفرد تجربہ تھا جسے سب نے بہت پسند کیا۔

اللہ تعالیٰ مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کو مزید بہتر اور اپنے دل و جان سے پیارے امام کی توقعات کے مطابق پرگرامز منعقد کرنے کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button