از مرکز

شعبہ پرائیوٹ خیمہ جات

پرائیویٹ خیمہ جات جلسہ سالانہ کا ایک اہم شعبہ ہے جو مہمانوں کو رہائش مہیا کرتا ہے۔ اس شعبے کے تحت جلسہ سالانہ سے ملحقہ ایک حصے کو خیمہ جات کے لیے مخصوص کر دیا جاتا ہے جہاں مہمان کرائے پر لے کر یا اپنا ذاتی خیمہ ساتھ لا کر استفادہ کر سکتے ہیں۔ جلسہ سالانہ سے کچھ ماہ قبل ہی مہمانان کی خیمہ جات کے لیے درخواستیں موصول ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

جلسہ سالانہ کے آغاز پر ایک تربیت یافتہ ٹیم گراؤنڈ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانان کے لیے خیمہ جات کو لگاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے لیے بیت الخلا اور نہانے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

اگلا مرحلہ خیمہ جات کو ترتیب دینے اور ان کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات اٹھانے کا ہے جس کو بڑی توجہ کے ساتھ سرانجام دیا جاتا ہے۔

امسال شعبہ ہٰذا کے تحت نوے خیمہ جات کرائے پر دینے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔ جبکہ دو سو کے قریب احبابِ جماعت کے ذاتی خیمہ جات بھی لگائے گئے ہیں جن میں کل ملا کر ڈیڑھ ہزار کے قریب مہمان رہائش پذیر ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ ویسے بھی گذشتہ سال موسم کی خرابی اور کورونا وبا کی وجہ سے خیمہ جات میں کم افراد نے رہائش اختیار کی تھی۔

ناظم خیمہ جات مکرم مونس احمد ناصر صاحب کہتے ہیں کہ الحمد للہ امسال ہمیں ایک مرتبہ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مہمانان کی خدمت کرنے کی توفیق مل رہی ہے اور ہم اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں احسن رنگ میں خدمت بجا لانے کی نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی توقعات پر پورا اترنے کی توفیق حاصل ہو۔

(رپورٹ اطھر چودھری، دانیال تصور(مربی سلسلہ) اور مصعب رشید (مربی سلسلہ))

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button