معززین کے تہنیتی پیغامات و تاثرات

(ذیشان محمود)

جلسہ سالانہ کے دوسرے روز بعد دوپہر منعقد ہونے والے اجلاس سے قبل مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت یوکے کی صدارت میں ایک مختصر اجلاس منعقد ہوا جس میں جلسہ سالانہ کے اس با برکت موقع پر معززین کی جانب سے بھجوائے گئے تہنیتی پیغامات و تاثرات میں سے ایک انتخاب پیش کیا گیا۔اس نشست کا آغازسورۃ النصر کی تلاوت سے ہوا جو مکرم حافظ یاسر صاحب آف نائیجیریا نے کی۔ اس کے بعد محترم امیر صاحب نے فرمایا کہ کورونا کی وبا سے قبل بین الاقوامی شخصیات یہاں تشریف لا کر اپنے جذبات اور تہنیتی پیغامات پیش کرتے تھے۔ لیکن جیسا کے آپ کو معلوم ہے وہ خود نہیں آسکتے اس لیے کئی معززین نے اپنے پیغامات ریکارڈکرکے ارسال کیے ہیں۔کُل11؍ممالک سے 120 معززین کے پیغامات موصول ہوئےہیں۔ بعد ازان بعض معززین کے ویڈیوپیغامات جلسہ گاہ میں موجود بڑی سکرین پر دکھائے گئے جن کا خلاصہ درج ذیل ہے:

٭…فیونا بروسFiona Bruce, ( MP for the Congleton) نے کہا کہ مجھے از حد خوشی ہے کہ آپ نے میرے انٹرنیشنل  وزارتی ایونٹس کے انعقاد میں مدد کی ہے۔ مجھے آپ  کے عقائد  پر عمل درآمد کرنےمیں حائل رکاوٹوں پر تحفظات ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کئی جگہ اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہہ سکتے۔ آزادانہ طور پر عبادت نہیں کر سکتے۔ آپ کو اپنے عقیدہ کی وجہ سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حتیٰ کہ حکومتی اہلکار بھی برداشت نہیں کرتے اور واضح اقدامات نہیں کرتے۔ اور توہین کے قوانین کا بے جا استعمال بھی کرتے ہیں۔ اس مارچ کے آغاز مین ہم نے  جماعت احمدیہ مسلمہ  عالمگیر کے لیے اپنا بیان  جاری کیاتھا جس میں آپ کے قید  کیے گئے  افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ہم نے ان لوگوں کے خلاف کارروائی  کا مطالبہ کیا تھا جو انفرادی یا اجتماعی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں عالمگیر جماعت احمدیہ مسلمہ کی ہر سطح پر مدد کرنے کا وعدہ کرتی ہوں۔

Photo by : Naseem Hayat Photography

٭…گنی بوگزل(CLLR Ginny Boxal)، میئر آلٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں جلسہ سالانہ کے انعقاد پر آلٹن کے مکینوں کی طرف سے آپ سب کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ یہ ہمارے لیے باعث سعادت ہے کہ یہ جلسہ آلٹن میں منعقد ہو رہا ہے۔ اور جلسہ سالانہ 2022ء کے لیے یہ پیغام ہے کہ آپ کا نعرہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں بہت اہم پیغام ہےاور یہ عصر حاضرمیں بہت ضروی ہے ۔ امید ہے کہ آپ اس جلسہ سے جب اپنے گھروں کو واپس جائیں گے تو اپنے اچھے کاموں کو جاری رکھیں گے۔

٭…Reverend Norman Grant,Parish Minister of Cairneyhill, Limekilns Parish Church (Scotland)نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ خداتعالیٰ کا فضل شاملِ حال رہے ۔ آج کل بہت مسائل ہیں صرف روس اور یوکرائن کی جنگ نہیں۔ آپ کا  پیغام’ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘ کی ضرورت ہے۔موصوف نے توجہ دلائی کہ ہمیں گلوبل وارمنگ ، ہمسائیوں کا خیال رکھنےکی ضرورت ہےاور پیار و محبت سے رہنا چاہیے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی پر برکت نازل فرمائے۔

Photo by : Naseem Hayat Photography

٭…جونتھن لارڈ (Jonathan Lord MP for Woking) نے کہا کہ میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہم آپ کے اچھے کام کی حمایت کرتے ہیں۔ اور حمایت بڑھانے کی کوشش بھی کی ہے۔ جہاں آپ پر ظلم کیا جاتا ہے اس کے متعلق بھی کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جلسہ سالانہ کی  مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

Photo by : Naseem Hayat Photography

٭…سر پیٹر باٹم لی (Sir Peter Bottomley MP for Worthing West)نے کہا کہ1956 ءمیں 12 سال کی عمر میں میرا احمدیوں سے  پہلاتعارف ہوا۔ مجھے آپ لوگوں پر ہونے والے مظالم کا اندازہ ہے۔ میں  جلسے میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔احمدیہ خاندان  اور باہمی اخوت دنیا کے لیے قابل غور ہے۔ جلسہ کے کامیابی کے لیے نیک تمنائیں۔

٭…ولسن مکاسا رولی (وزیر انصاف اور پبلک افیئرز)نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگست میں ہونے والے جلسے پر پیغام دیتے ہوئےمجھے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ نیک تمناؤں کے ساتھ تمام شاملین جلسہ کو کہتا ہوں کہ آپ اپنی مذہبی ذمہ داریاں یاد رکھیں ۔جماعت احمدیہ کی یوگنڈا  کے لوگوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو ہم سراہتے ہیں۔ روحانی  تربیت  پہلو کے علاوہ ہیومینٹی فرسٹ خدمتِ خلق میں مصروف ہے۔ ان کی خدمات ناقابلِ بیان  ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

٭…عمرو نپولین کروما (ڈیپٹی وزیر انصاف سیرالیون) نے کہا کہ جماعت احمدیہ یوکے کو جلسے کی کامیاب انعقاد پر مبار کباد ہو۔ میں جماعت احمدیہ عالمگیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں قرآن کریم اور اسلام سکھایا۔ جماعت کا شائع کردہ یسرنا  القرآن اور ترجمہ ایک قیمتی تحفہ ہے۔ سیرالیون میں صرف جماعت احمدیہ کو ہی یاعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قرآن کریم کا  ایک لوکل زبان میں ترجمہ کیا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کا یہ اعزاز قائم رکھے۔

Photo by : Naseem Hayat Photography

٭…کانگریس وومن نورما تورس(Member of the US house of representatives from California’s35th District ) نے اپنے پیغام میں جلسہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں آپ کو پیغام دوں۔ یہاں لوکل سطح پر جماعت احمدیہ ایک اہمیت کی حامل ہے blood for life  مہم کے تحت یہاں ایک ہزار سے زائد بلڈ بیگز جمع کرنے پرآپ کا  شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہمیں معلوم ہے کہ جماعت احمدیہ کی سب سے زیادہ مخالفت کی جاتی ہے۔پاکستان اور الجیریا میں گذشتہ سالوں مخالفت کا سامنا ہونے کے باوجود آپ نے  اپناکام جاری  رکھاہے۔ مجھے آپ کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہےحضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کے حوالے سے کہا کہ آپ  دنیا میں پھیلے لاکھوں احمدیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید نمونہ ہیں۔ مجھے 2018ء میں آپ سے ملاقات کا موقع ملا جو ایک یادگار ملاقات تھی۔

Photo by : Naseem Hayat Photography

٭…راشد حسین  (Ambassador at large office of International religious  freedom  ) نے کہا کہ یہ نہایت  خوبصورت جماعت ہے اور ہمیں عالمی سطح پر مذہبی آزادی کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ آپ دوسروں کے لیے بھی ویسی آواز اٹھاتے ہیں جیسی اپنے لیے ۔ احمدی اپنے عقیدہ کے سبب قتل کیے جاتے ہیں۔آپ کی مساجد اور قبریں مسمار کی جاتی ہیں۔ عہدیداروں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں۔ہم نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس تفصیل کو شامل کیا ہے۔

٭…ایلکس رولی (ممبر آف سکاٹش پارلیمنٹ) نے کہا کہ جماعت احمدیہ کوان کی تمام خدمات تمام کاموں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس دنیا میں کئی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ دنیا  کو امن کی خاطر اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے ۔

٭…مارٹن لو (لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ) نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلسہ سالانہ پر خوش آمدید ۔آپ کی جانب سے پیش کیے جانے والے نذرانے اور چیریٹی  قابلِ تحسین ہے۔ آپ کے خلیفہ ثالث کی جانب سے پیش کیا جانے والا موٹو قابلِ قدر نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ بیرڈ فورڈ میں 2 احمدیہ مساجد ہیں جو امن اور روااداری کا نشان ہیں۔ آپ کے خلیفہ نہایت اچھی تعلیمات پیش کرتے ہیں۔

٭…Fleur Anderson MP شیڈو منسٹر فار  کیبنٹ آفس نےمسجد فضل کے حوالے سے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ یہ مسجد یہاںموجود ہےاور ایک  بڑی تعداد میں احمدی یہاں عبادت کرتی ہے۔ آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے (ملکہ کی) جوبلی کی تقریبات احسن طور پر منعقد کیں۔ ہم پاکستان میں احمدیہ جماعت پر مظالم کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور اس کے سد باب کی کوشش کر رہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

٭…Paul Scully MP (منسٹر آف سٹیٹ) نے کہا کہ آپ سب کو جلسہ کی  بہت مبارک ہو۔ یہ احمدیہ کیلنڈر کا اہم ایونٹ ہے۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک مشکل وقت ہے ۔ جماعت احمدیہ  کے ممبر اس ملک کی خوشحالی ے لیے بھی بہت محنت اور مثبت کردار پیش کر رہے  ہیں جس کے لیے  حضور انور ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

٭…رائٹ آنریبل دیمن ہندس mp(former Minister of state for security) نے اپنے پیغام میں کہا کہ جلسہ سالانہ کے ایک بار پھر انعقاد پر مبارک باد۔ جلسہ سالانہ ایک منفرد پروگرام ہے جہاں لوگ دنیا بھر سے اکھٹے ہو رہے ہیں۔یہ اہم موقع ہے جہاں آپ کو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں کا پرچار کرنے کی توفیق ملتی ہے۔ اس وقت عالمی  مسائل کے مقابل ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ایسٹ ہمشائر میں جماعت احمدیہ کی موجودگی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔  میں سب کو پر امن اور خوشیوں سے بھرےجلسہ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

٭…رائٹ آنریبل ڈیوڈ لامی MP  (shadow foreign secretary ) نے کہا کہ 56 ویں جلسے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد۔ میں کہنا چاہتاہوں کہ جماعت احمدیہ کو پاکستان میں  مذہبی عدم برداشت اور مخالفت کا سامنا ہے۔لندن میں آپ کی جماعت 100 سال سے موجود ہے ۔میں حضور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ حکمت، ایمان اور محبت کا پرچار کرتے ہیں۔ اور اس جلسہ کے ذریعہ تعلیم و تربیت کرتے ہیں۔

آخر پر وقت کی کمی کے باعث 20 پیغامات مختصر طورپر ملا کر پیش کیے گئے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button