اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستِ دعا

٭… وسیم احمد سروعہ صاحب مربی سلسلہ شمالی مقدونیہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ عزیزہ ریحانہ مبارک سروعہ صاحبہ مقیم لندن اندرونی انفیکشن کی وجہ سے بیمار ہیں۔ کافی دنوں سے بخار نہیں اُتر رہا۔ہسپتال میں داخل ہیں ۔ رسولیوں کا آپریشن متوقع ہے لیکن اس میں بھی پیچیدگی ہے۔

احباب جماعت سے عزیزہ کی کامل وعاجل شفایابی کے لیے درخواست دعا ہے۔

اعلانِ ولادت

٭… وسیم احمد ظفرصاحب نیشنل صدر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ برازیل تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے 26؍مئی 2022ء کو مکرم ندیم احمد طاہر صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ برازیل اور مکرمہ ندا ندیم صاحبہ کو دوسری بیٹی سے نوازا ہے جس کا نام پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ’’جذبیہ طاہر‘‘ تجویز فرمایا ہے نیز اس کو وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل فرمایا ہے۔ عزیزہ خاکسار ( وسیم احمد ظفر ۔ نیشنل صدر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ برازیل) و مکرمہ انیلہ ظفر صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ برزایل کی پوتی اور مکرم چودھری وقار احمد خان صاحب ایڈووکیٹ سرگودھا ومکرمہ کنیز فاطمہ صاحبہ کی نواسی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ ولادت ہر لحاظ سے مبارک کرے اوراس بچی کو اپنی حفاظت میں رکھے صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے اسے اپنے والدین ،خاندان اور جماعت کے لیے قرۃالعین بنائے نیز دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔ اللہ تعالیٰ بچی کی والدہ کو بھی صحت سے رکھے ۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button